17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھیم (بھارت انٹر فیس فار منی) مساوات کا نقیب ہوگا امبیڈکر کا نام بھارتی معیشت کی کلید میں شامل ہوگا۔ رمیش جیگا جنگئی

PM delighted over 10 million downloads of BHIM App in 10 days
Urdu News

نئی دہلی،04۔جنوری ۔ادائیگی کرنے کا نیا دیسی طریقے پر تیار کیا گیا ایکٹ بی ایچ آئی ایم (بھارت انٹر فیس فارمنی) کا نام بھارتی آئین کے معمار اعلیٰ بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔اس ایپ کے توسط سے بھارت رتن بھیم راؤ امبیڈکر کانام بھارتی معیشت کی کلید میں شامل ہوجائے گا۔ وہ دن دور نہیں ہے جب لو گ اپنا کاروباراسی ایپ کے ذریعہ کریں گے۔یہ ایپ ملک میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تصور والی مالی مساوات متعارف کرائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کی وزار ت کے وزیر جناب رمیش جیگا جنگئی نے کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دلتوں ، پسماندہ طبقات اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد بہبودی اسکیمیں شروع کررکھی ہیں ۔بی ایچ آئی ایم نام کی یہ اسکیم، کالے دھن کے نظام کو ختم کرے گی اور معاشرے میں مساوات متعارف کرائے گی۔ یہ اسکیم ان تمام طبقات کو تقویت بھی فراہم کرے گی۔

مذکورہ نئے نظام (بی ایچ آئی ایم ایپ ) کے توسط سے ادائیگیاں بینک اکاؤنٹ کو آدھار نمبروں سے مربوط کرنے کے بعد محض ایک انگوٹھے کے اشارے سے کی جاسکیں گی۔دراصل بی ایچ آئی ایم کے توسط سے زیراستعمال آنے والی تکنالوجی ، نادار ترین افراد ، چھوٹے کاروباریوں اور حاشئے پر زندگی گزارنے والے طبقات کو بااختیار بنائے گی۔

کسی زمانے میں بھارت کو سونے کی چڑیا کہا جاتاتھا، اس مقولے کو یاد کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کچھ غلطیوں کی وجہ سے یہ ملک غریب ہوگیا۔ ہمارے وزیر اعظم کا نصب العین ملک کے گمشدہ مضمرات اور شان وشوکت کی بازیافت ہے ۔ وزیر اعظم نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ کم سے کم پانچ لین دین موبائل فونوں کے ذریعہ کریں اور ملک کو ڈجیٹل تحریک کے راستے پر آگے بڑھائیں ۔

مذکورہ نئے ایپلی کیشن سے توقع ہے اس کے متعارف ہونے سے پلاسٹک کارڈ اور سیل مشینوں کا رواج کم ہوجائے گا۔اس ایپ کے توسط سے ماسٹر کارڈ اور ویزہ کی سروس فراہم کرنے والوں کو ادا کیا جانے والا محصول بھی بچایا جاسکے گا، جو عوام کو ڈجیٹل طریقہ کار اپنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

اس ایپ کا استعمال رقم کو ارسال کرنے اور موصول کرنے کے لئے اسمارٹ فونوں کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت ان بینکوں کو بھی رقم ارسال کی جاسکتی ہے جو یوپی آئی کے رابطے میں نہیں ہیں ۔اس ایپ کے توسط سے بینک بیلنس بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال اس ایپ کے تحت ہند ی اور انگریزی دو زبانوں کو شامل کیا گیا ہے ۔جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ای –والیٹ ایپ کے تحت مستقبل میں انگلیوں کے نشان درکار ہوں گے ۔وضاحت کی گئی ہے کہ ادائیگی کے لئے محض انگوٹھے کا نشان لگانے کی ضرورت ہوگی۔انگوٹھا ہی آپ کا بینک ہوگا ۔ عوام کو اس ایپ کا استعمال کرنا چاہئے ۔کالے دھن کی روک تھام اور مالی مساوات متعارف کرانے کے لئے انہیں اس طریقے کو اپنا نا چاہئے۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More