28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہار میں آزادانہ ، منصفانہ اور محفوظ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح: سی ای سی

Urdu News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج آئندہ بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لئے بھی مبصرین کی تعیناتی کے لئے ایک بریفنگ میٹنگ کا انعقاد کیا ، جس کے شیڈول کا اعلان 25 ستمبر 2020 کو اور اس کے بعد کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں منفرد طور پر ورچوئل اور فزیکل اجتماع دونوں کا امتزاج تھا جس میں 700 سے زیادہ جنرل ، پولیس اور اخراجات مبصرین نے ملک بھر میں 119 مقامات سے مجازی طور پر شرکت کی اور دہلی میں تعینات 40 کے قریب مبصرین نے ذاتی طور پر شرکت کی ۔ مبصرین سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر شری سنیل اروڑا نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں انتخابات کے نظام الاوقات پر کووڈ 19 کے اثرات اور بہار میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کیے گئے تفصیلی غور و فکر اور جائزوں کے بارے میں عالمی تناظر پیش کیا۔ انہوں نے ضرورت سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا اس لئے کہ اس الیکشن پرعالمی برادری کی گہرائی سے نظر ہو گی کیونکہ وبائی مرض کے درمیان ہونے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔ انہوں نے آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور کووڈ سے حفاظت کے ساتھ انتخابات کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اس کے بنیادی اسٹیک ہولڈر یعنی ووٹرز پر ہے۔ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن آنے کے لئے رائے دہندگان میں اعتماد پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی تاکہ وہ اپنا ووٹ محفوظ اور آزادانہ طور پر ڈال سکیں۔ انہوں نے مبصرین سے اپیل کہ وہ مقامی انتخابی مشینری کے لئے دوست ، فلاسفر اور رہنما کا رول سنبھالیں ، ان کی رہنمائی کریں اور ان کی مدد کریں اور ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے ماضی میں کچھ خصوصی اخراجات کے مبصرین کے عزم اور لگن کی تعریف کی جنہوں نے یہ یقینی بنایا کہ انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب ہو۔

الیکشن کمشنر شری سشیل چندر نے مبصرین کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے ذریعہ پہلے ہی دو خصوصی اخراجات مبصرین کی تقرری کی جاچکی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس طرح کے دیگر خصوصی مبصرین کو بھی انتخابی عمل میں پیش رفت کے ساتھ ہی مقرر کیا جائے گا۔ شری چندر نے نشاندہی کی کہ دی گئی ہدایات سے واقفیت خاص طور پر 21 اگست 2020 کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ وسیع رہنما خطوط کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ سی ای او بہار کے جاری کردہ رہنما خطوط پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے انتہائی فعال طور پر شکایات کا ازالہ کریں اور غیر جانبداری کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر شری راجیو کمار نے ان افسران کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی کہ مبصرین کی حیثیت سے ان کا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا قانونی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو ہمیشہ یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ وہ زمین پر ای سی آئی کا اصل چہرہ ہیں۔ انہوں نے افسران کو یاد دلایا کہ بہار کے انتخابات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان انتخابات پر ہر ایک کی توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبصرین فیلڈ ٹیموں کی رہنمائی ، سرپرستی اور مشورہ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دہلی میں مقیم مبصرین کے لئے آج منعقدہ آدھے دن کی طویل بریفنگ کے اجلاس سے نیز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے آن لائن شرکت کرنے والے افسران سے سکریٹری جنرل، ای سی آئی جناب اومیش سنہا اور دیگر ڈی ای سی نے خطاب کیا۔ انتخابی عمل کا ایک منظر پیش کرتے ہوئے شری سنہا نے افسران کو انتخابی منصوبہ بندی ، سکیورٹی مینجمنٹ ، ایس وی ای ای پی اور میڈیا پہلوؤں سے خصوصی طور پر آگاہ کیا۔

ڈی ای سی ، شری چندر بھوشن کمار جو ای سی آئی میں بہار اسٹیٹ انچارج بھی ہیں ، نے خصوصی طور پر بہار انتخابات کے کووڈ منظرنامے میں قانونی التزام، مثالی ضابطہ اخلاق کے معاملات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ڈی ای سی جناب آشیش کنڈرا نے مبصرین کو خصوصی آئی ٹی ایپلی کیشن کے بارے میں بتایا۔ ڈائریکٹر اخراجات اور ڈائریکٹر میڈیا نے بھی مبصرین کو اخراجات کی نگرانی اور میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کے موثر استعمال کے بارے میں ان کے مخصوص کردار سے آگاہ کیا۔

ہر سیشن میں کووڈ سے محفوظ انتخابات کی اضافی جہت اور اس موضوع پر کمیشن کی طرف سے جاری کردہ وسیع رہنما خطوط پر عمل کرنے کو یقینی بنانے میں مبصرین کی طرف سے ادا کئے جانے والے اہم رول پر زور دیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More