17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہت زیادہ ٹریفک اور ٹریفک جام بھارتی شہروں کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں: نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی  دہلی : نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  آج اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وقت ،  وقت کا تقاضہ  ماحول دوست  ، مالی  اور آپریشن کے اعتبار سے کفایتی  عوامی ٹرانسپورٹ  استعمال کرنا ہے۔

          انہوں نے کہا کہ فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ زہریلی گیسوں کے اخراج پر کنٹرول کیا  جائے اور موٹر گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں  کا کوئی حل تلاش کیا جائے ،اس سے  پہلے کہ ماحول کو  ناقابل تنسیخ نقصان پہنچ  جائے ۔

          کرناٹک میں  ہبلی ،دھارواڑ  بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آرٹی )  پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں  نے  شہر میں رہنے والوں کے روئیے  میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ  پرائیویٹ موٹر گاڑیاں استعمال کرنے کی بجائے  عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں ۔ انہوں نے شہروں  کے مقامی  اور میونسپل  حکام  سے کہا کہ وہ تبدیلی کے اس عمل میں  لوگوں کی  سرگر م  ساجھیدار   بننے  کے لئے                                                                                                                                                                                                                            حوصلہ افزائی کریں ۔

          اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ بھارتی شہریوں کے لئے درپیش  سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے ۔جناب نائیڈو نے کہا کہ ہماری سڑکوں  پر دوڑنے والی  موٹر گاڑیوں کی تعداد میں   ہرسال زبردست اضافے کا نتیجہ اس شکل میں  ظاہر ہوا ہے کہ ہوا کا معیار   خراب ہوگیا ہے اور یہ لوگوں کی صحت  کو بری طرح  متاثر کررہی ہے ۔

          اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  اقتصادی ترقی اور ماحول  کو محفوظ  بنانا باہمی طور پر مربوط  مقاصد ہیں، جناب نائیڈو نے  اس بات پر زور دیا  کہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں   ماحول سے متعلق معاملات کا خیال رکھا جانا چاہئے ۔

          اس طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہ  توانائی کی عالمی مانگ  میں  شہروں کا حصہ  دو تہائی ہے  اور کاربن کے اخراج میں  ان کا حصہ 70فیصد  ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے  کاربن کے کم استعمال ، ماحول دوست اور آب وہوا کو خراب نہ کرنے والے   شہری ڈھانچے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

          جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  ترقی ،  زندگی کے معیار کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے  ۔ انہوں نے رائے ظاہر کی کہ بھارت کے قریب قریب تمام شہری علاقوں میں  جن مسائل کا سامنا ہے ، ان میں  کم معیار کی ہوا  ، پینے کے پانی کی کم مقدار میں فراہمی ، صفائی ستھرائی میں کمی  ،ٹھوس کچرے کے بندوبست کی ناکافی سہولتیں  اور سرکاری ٹرانسپورٹ کا محدود ڈھانچہ وغیرہ شامل ہیں۔ان تمام مسائل  کا جلد سے جلد دیر پا اور اسمارٹ حل تلاش کیا  جانا چاہئے ۔

          اس سلسلے میں  نائب صدر جمہوریہ نے حکومت سے کہا کہ وہ  کثافت نہ  پھیلانے والی، بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے اور یہ کام صحیح  پالیسی کا ماحول  اورترغیبات فراہم کرکے کیا جاسکتا ہے ۔عوامی  ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ  قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نائب صدر جمہوریہ نے سڑکوں  پر چلنے والی  ای – موٹر گاڑیوں کے لئے  چارجنگ کا بنیادی ڈھا نچہ  ، سڑکوں کو ان لوگو ں کے لئے محفوظ بنانے کی خاطر جو سائیکل چلاتے ہیں یا پیدل چلتے ہیں،چوڑی فٹ پاتھیں  اور اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ  پیدل چلنے والوں کے لئے کراسنگ بنائے جانے کی نائب صدرجمہوریہ نے اپیل کی ۔

          اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت  ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں  ۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے کہ  2018  میں ٹریفک کے واقعات میں  بھارت میں  1.5  لاکھ قیمتی جانیں  ضائع ہوئی ہیں اور یہ حادثات  غلط سمت میں ڈرائیونگ کرنے  ، موٹر گاڑیاں چلاتے وقت موبائل کا استعمال کرنے اور شراب  پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

          انہوں  نے  لوگوں  ،خاص طور پر اسکولوں اور کالجوں کے نوجوانوں میں سڑک پر محفوظ طریقے پر چلنے کے بارے میں آگاہی  پھیلانے کی ضرورت  پر بھی زور دیا۔تمام ساجھیداروں سے  یہ اپیل کرتے ہوئے کہ وہ بہتر اور ماحول دوست شہر تعمیر کریں  ۔  جناب نائیڈو  نے کہا کہ  دیر پر  شہری ترقی کے لئے   پرائیویٹ سیکٹر  اور ریاست نیز  مرکزی حکومت کے مابین تال میل کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔

          ہبلی، دھاڑواڑ  بس ریپڈ  ٹرازٹ سسٹم ( بی آر ٹی ایس ) اپنے آزمائشی رن میں   دونوںشہروں کے درمیان قریب ایک لاکھ مسافروں  کو لانے لے جانے کا کام  پہلے ہی انجام دے رہا ہے ۔

          پارلیمانی امور ، کوئلے اورکانوں کے مرکزی وزیر جناب  پرہلاد جوشی   ، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ  اور ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب لکشمن سوادی  ، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ  اور محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر جناب گووند  ایم کارجول ،کرناٹک کے وزیرداخلہ  جناب  باسَو راج بومائی  ،کرناٹک کے بڑی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب  جگدیش  شیٹر اور دیگر معززین  بھی اس تقریب میں  موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More