نئی دہلی،22؍مارچ،سیاحت کی وزارت بھارت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک جامع مقام کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ وزارت اپنی ویب سائٹ اور وقتا فوقتاً تیار کئے گئے تشہیری اور ترقیاتی مواد کے ذریعے بھارت کے سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو بھی فروغ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ملکوں میں قائم بھارت کے سیاحتی دفاتر کے ذریعے بھارت میں سیاحتی امکانات اور ملک میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کی خاطر بہت سے تشہیری اور ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں سفر اور سیاحت سے متعلق نمائشوں اور میلوں میں شرکت ، روڈ شو کا انعقاد ، بھارت کو جانئے کے موضوع پر سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد بھارت کے مخصوص کھانوں اور ثقافتی تہواروں کے بارے میں پروگرام، کتابچوں کی اشاعت اور وزارت کے میزبانی پروگرام کے تحت ملک میں دورہ کرنے کیلئے ٹور آپریٹروں اور رائے عامہ
تیار کرنے والوں کے ساتھ پروگرام شامل ہیں۔
یہ بات آج راجیہ سبھا میں سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ڈاکٹر مہیش شرما نے ایک تحریری جواب میں کہی۔