9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیرون ملکوں کی خواتین کی سلامتی اور تحفظ

Urdu News

نئیدہلی، داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہنسراج گنگا رام اہیر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پولیس اور پبلک آرڈر ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاستی موضوعات ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و قانون برقرار رکھنے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں کی اہم ذمہ داری ہے۔ ریاستی سرکاریں  ان جرائم سے نمٹنے کے لئے مجاز ہیں جو قوانین کی شقوں کے تحت آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے بیرون ملکوں کے مہمانوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ سیاحت کی وزارت نے فروری 2016 میں 10 بین الاقوامی زبانوں ہندی اور انگریزی سمیت 12 زبانوں میں  ٹول فری نمبر 1800111363 یا ایک شارٹ کوڈ  1363 پر 24 گھنٹے ٹول فری کثیر لسانی ٹورسٹ انفو ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ یہ ہیلپ لائن گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے ہے تاکہ ہندوستان میں سفر سے متعلق معلومات کے سلسلے میں تعاون پر مبنی خدمات فراہم کی جاسکیں اور انہیں ہندوستان میں سفر کے دوران مشکل کے وقت  مناسب  رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

سیاحوں کے سفر کو یادگار بنانے کے لئے ان کی ہندوستان میں آمد کے وقت انہیں ایک ویلکم کارڈ دیا  جارہا ہے جس پر ’ٹپس تو انجوائے یور اسٹے‘ لکھا ہوا ہے۔

ریاستی سرکاروں مثلاًآندھرا پردیش، گوا، کرناٹک، کیرلا، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، راجستھان، جموں و کشمیر، اترپردیش،د لی، پنجاب، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے کسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس کو تعینات کیا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے سماجی بیداری میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد سیاحت کی صنعت میں شراکت داروں کے ساتھ ہی ساتھ سیاحوں کے تئیں اچھے برتاؤ کی اہمیت کے بارے میں عوام کو بیدار کرنا ہے اور اتیتھی دیو بھوا کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

سال 2010 میں سیاحت کی وزارت نے ایک کوڈ آف کنڈکٹ شروع کیا ہے جسے  ایک محفوظ اور قابل احترام سیاحت کے لئے انڈیا ٹریول اور سیاحت کی صنعت کی طرف سے اختیا ر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سیاحوں اور مقامی لوگوں خاص کر خواتین و بچوں کو استحصال سے آزاد رکھنے  اور انہیں محفوظ اور وقار کے ساتھ گھومنے پھرنے کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں  فراہم کی گئیں سیاحتی سرگرمیوں سے باخبر رکھنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More