17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیساکھی، وِشو، رونگالی بیہو، نبا برشا، ویساکھڈی، پوٹھانڈو، پیراپو کے موقع پر

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ملک کے مختلف حصوں میں 13اور 14اپریل 2020 کو منائے جانے والے ویساکھی، وِشو، رونگالی، بیہو، نبا برشا، ویساکھڈی، پوٹھانڈو، پیراپو کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویساکھی، وِشو، رونگالی بیہو، نبا برشا، ویساکھڈی، پوٹھانڈو، پیراپو کے مبارک موقع پر میں بھارت اور بیرون بھارت سکونت پذیر اپنے تمام اہل وطن کو گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

یہ تیوہار بھارت کی ثقافتی گونا گونی میں مضمر اتحاد کی علامت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ  یہ ہمارے کاشتکاروں کیلئے بھی جشن کا موقع ہوتے ہیں۔ ہمارے کاشتکاروں کوہمیشہ سے ہی اظہار تشکر کے مرکز میں رکھا جانا چاہئے، کیونکہ نہ صرف یہ کہ وہ ہمارے لئے اناج اگاتے ہیں، بلکہ اپنی مسلسل جدو جہد اور محنت سے ہمارے لئے خوراک سلامتی اور خوشحالی بھی  فراہم کرتے ہیں۔

ہم فی الحال کووڈ اُنیس کی غیر معمولی چنوتی کا سامنا کر رہے ہیں۔ آئیے اس سال ہم سب اِن تیوہاروں کو مناتے ہوئے اپنے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کریں کہ ہم سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اور پوری احتیاط  کے ساتھ کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More