16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بینوئے کمار نے وزارت فولاد میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی۔یکم ستمبر بینوئے کمار ، آئی اے ایس (ٹی جی : 83)نے آج یہاں حکومت ہند کی وزارت فولاد میں بطور سکریٹری اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ ان کا تقرر  21 مئی 2018 سے مذکورہ وزارت میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کی حیثیت  سے تھی۔ اس سے قبل بینوئے کمار کامرس کے محکمہ میں اسپیشل سکریٹری ، لوجسٹک  کا عہدہ سنبھال رہے تھے جہاں انہیں  31 جولائی 2018 تک اضافی چارج ملا ہوا تھا ۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل  (سپلائی اور ڈسپوزل) کا عہدہ بھی سنبھالا ، جہاں انہوں نے حکومت ہند کی ڈیجیٹل پہل کی طرح ون اسٹاپ آن لائن سرکاری خریداری کے پلیٹ فارم کے طور پر گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلیس  تیار کیا ۔

اس سے قبل انہوں نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری اور مالی مشیراور وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری  کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ وہ  آندھرا پردیش میں  مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ۔ وہ اب تلنگانہ کیڈر سے منسوب ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More