15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بینکوں کے ذریعے بزرگ افراد اور معذوروں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی

Urdu News

نئی دہلی، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے 9 نومبر 2017 کو بینکوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ معذور اور بزرگ افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کریں۔تمام بینکوں نے  بزرگ شہریوں اور معذوری سے متاثرہ افراد  کے لئے  مندرجہ ذیل بینکنگ خدمات کی آسان فراہمی کے لئے مناسب نظام نافذ کیا ہے۔ ان خدمات میں ایسے افراد کے لئے مخصوص کاؤنٹر ، بزرگ شہریوں ، معذور افراد کے لئے ترجیح ، زندگی کا سرٹیفکیٹ داخل کرنے میں آسانی ، چیک بک کی سہولت  ، کھاتوں کے اسٹیٹس میں خود کار تبدیلی ، بصارت سے معذور صارفین کے لئے اضافی سہولیات ،15 جی؍ ایچ فارم بھرنے میں آسانی اور گھر کی دہلیز پر بینکنگ سہولت  شامل ہیں۔ بینکنگ سہولیات کو فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے  مالی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) نے 22 دسمبر 2017 کو تمام بینکوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ آر بی آئی کی ہدایات کو پورے جذبے کے ساتھ نافذ کریں  اور بینک اپنی شاخوں اور بینک کی ویب سائٹ پر اس کی مناسب تشہیر کرے۔

خزانے کے وزیر مملکت  جناب شپ پرتاپ شکلا نے یہ بات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More