17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین وزارتی کمیٹی نے پیاز اور ٹماٹرکی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی  ،یکم نومبر :امورصارفین کے محکمے نے آج ایک بار پھرایک بین وزارتی کمیٹی کے ذریعہ پیاز اورٹماٹرکی قیمتوں اور ان کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت ، کامرس کی وزارت ،ڈبہ بند خوراک کی وزارت ،نیفیڈ ، مدرڈیری ، کیندریہ بھنڈار کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں دلی حکومت کے نمائندے اے پی ایم سی آزاد پور  کے نمائندے اور امورصارفین کے محکمے کے سینیئرافسران نے بھی شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران اطلاع دی گئی کہ دیوالی  کی چھٹیوں اور  پیاز وٹماٹرکی کھیتی کرنے والے کچھ علاقوں میں بارشوں سے فصل کے متاثرہونے کی وجہ سے ان کی سپلائی میں کچھ رکاوٹ پڑی ہے ۔ اس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوالیکن ان کی آمدمیں اضافہ ہونے کا بھی براہ راست  اثرہوگا اور اس سے تھوک اورخوردہ بازارمیں قیمتوں میں گراوٹ آئے گی ۔

زراعت کی وزارت کے ایک سینیئر افسرنے بتایاکہ خریف کی پیاز کی فصل  کرناٹک اورآندھراپردیش میں تیارہوگئی ہے اور مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کھدائی کا عمل شروع ہوچکاہے ۔ تاخیرسے خریف کی بوائی کا عمل مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں مکمل ہوچکاہے ۔ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق خریف کے تحت جس رقبے  میں بوائی کی گئی اس کے گذشتہ سال سے زائد ہونے کی توقع ہے ۔

ٹماٹرکے معاملے میں اطلاع دی گئی کہ آندھراپردیش ، تمل ناڈو ، مہاراشٹراورکرناٹک میں اس کی  فصل تیارہوگئی ہے ۔ ٹماٹرکی آمدمیں بھی بہتری آرہی ہے ۔ اس کی آمد مہاراشٹراورکرناٹک میں زبردست بارش سے کچھ متاثرہوئی ہے ۔ نومبرکے وسط تک راجستھان ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ اور اترپردیش میں فصل تیارہونے پر  اس کی آمد میں بہتری آنے کی توقع ہے ۔

درج ذیل گوشوارے سے دہلی آزاد پورمنڈی میں آمد کا فرق ظاہر کیاگیاہے :

اے پی ایم سی دہلی میں آمد کی تاریخ

ٹماٹر

پیاز

یکم  نومبر

531.1

769.5

31 اکتوبر

363.7

768.4

30 اکتوبر

487.8

814.5

 29اکتوبر

165.0

206.2

28 اکتوبر

268.2

236.7

صارفین کو مزید راحت پہنچانے کے لئے درج ذیل کلیدی فیصلے کئے گئے ہیں :

1۔دہلی کے بازارمیں خوردہ فروخت کے لئے مدرڈیری کھلے بازارسے اچھی کوالٹی کی پیاز لے کر اپنی پیاز کی سپلائی میں اضافہ کرے گی ۔ اے پی ایم سی دہلی اس کام میں مدرڈیری کی مدد کرے گا۔

2۔پیاز اورٹماٹر کی ڈھلائی میں آسانی فراہم کرانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

3۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ مصراورنیدرلینڈزسے 80کنٹینرپیاز درآمد کی گئی ہے اور جلد ہی ان کے بازارمیں ان کے پہنچنے کا امکان ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More