26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ معیارات کے فروغ کی سرگرمیوں کو صارفین کی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو شاملِ عمل کر کے تیز کرے گا

Urdu News

آزادی کا امرت مہوتسو ‘آئیکونک ویک’تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) ہیڈکوارٹرمیں معیاری فروغ کے رُخ  بی آئی ایس کی سرگرمیوں میں صارفین کی تنظیم اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو شامل کرنے پر ایک ویبینار کا انعقاد کیاگیا۔

ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے  بی آئی ایس کے ڈائرکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری  نے دنیا کے مختلف حصوں میں صارفین کی تحریک کے آغاز اور کوالٹی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے میں اس کے اہم کردار کی بابت اظہار خیال کیا۔ انہوں نے معیارات کی ترقی میں صارفین کی تنظیم اور این جی اوز کے کردار کی بھی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح یہ تنظیمیں حکومت، ریگولیٹروں اور عام صارفین کے درمیان پُل کا کام کرتی ہیں۔ جناب تیواری نے بی آئی ایس کے معیارات کے فروغ کی سرگرمیوں میں شدت لانے کی ضرورت کی بھی وضاحت کی۔

ویبنار میں 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جو بنیادی طور پر ملک بھر کی صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز سے تعلق رکھتے ہیں۔ تھنک ناج اینڈ موو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب جناب چندن بہل نے شرکا کو بی آئی ایس کی طرف سے کی جانے والی معیاری فروغ کی سرگرمیوں اور ایسی سرگرمیوں میں صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز کی شمولیت کے ممکنہ شعبے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے معیار کے فروغ کی سرگرمیوں کے کام میں صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز کی شمولیت کے رُخ پر بی آئی ایس کے حالیہ رہنما خطوط کی بھی وضاحت کی جن میں اسٹینڈرڈز کلبوں کے قیام اور آپریشن، بیداری پروگرام، گھر گھر مہم شامل ہیں۔

بی آئی ایس کی طرف سے حال ہی میں تیار کردہ کنزیومر انگیجمنٹ پورٹل کا بھی شرکا کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پورٹل کی خصوصیات میں صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز کی بی آئی ایس کے ساتھ ان کی منفرد این جی او درپن آئی ڈی اور پین کارڈ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے رجسٹریشن شامل ہے۔ بی آئی ایس کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کو دیکھنے سے متعلق طریقہ ہائے عمل، بی آئی ایس کی طرف سے تعاون کے لئے پیش کردہ  پروگرام اور صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز کی طرف سے تجاویز کی پیشی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

صارفین کی تنظیموں اور این جی اوز نے اس میں سر گرم  حصہ لیا اور بی آئی ایس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔ ان اداروں نے یہ بھی کہا کیا کہ وہ اسٹینڈرڈ اور معیارات کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلانے کے لئے بی آئی ایس کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More