9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی آر او اپنی سڑکوں کا حفاظت کا جائزہ لے گی

Urdu News

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او ) کی تعمیر کردہ سڑکیں نہ صرف مسلح افواج اور  نیم فوجی دستے استعمال کرتے ہیں بلکہ ملک بھر کے آنے والے سیاح اور مہم جو ان کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔  تعمیراتی ٹکنالوجی کی جدت اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں طور طریقے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ سبھی موسموں  میں سبھی جگہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو برقرار رکھا جائے۔  جدید ٹکنالوجی اور سڑک تعمیر کی حساس مشینیں اور ساز و سامان کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں سڑک کی تعمیر کے کام میں تیزی آئی ہے۔

دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے زبردست آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ سڑکوں راستے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے ، سماجی اور اقتصادی ترقی کو تعاون ملا ہے اور اس سے مسلح فوجوں کے لیے پورے سال لازمی سپلائی برقرار رہتی ہے۔

نئی دلی میں ڈی ڈی بی آر کے صدر دفتر میں سڑک پر حفاظت سے متعلق افتتاحی سیمینار کے دوران کارروائی

ہمارے سرحدی علاقوں میں سب سے دور خطوں میں معیاری سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے اور سیاح اور مہم جو ان مقامات پر ذوق در ذوق آرہے ہیں۔  رجحانات سے پتا چلتا ہے کہ ٹریفک کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور مقررہ رفتار سے زیادہ رفتار سے متعلق واقعات ہو رہے ہیں جس سے  ٹریفک سے متعلق حادثات میں افسوسناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ان سڑکوں کا استعمال سبھی طرح کے لوگ کرتے ہیں ۔ کچھ لوگ ڈسپلن میں ہوتے ہیں  مگر کچھ لوگ بے ضابطہ ہوتے ہیں۔  یہ دونوں ہی رویہ جاتی پہلو ہیں اور سڑکوں کی تعمیر اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے  اسے انسانوں کے پہلو سے کافی چیلنجنگ پایا ہے۔

بی آر او نے اب  اپنی تعمیر شدہ سڑکوں اور پلوں پر حادثے کے امکانات کو کم کرنے کا خاکہ تیار کیا ہے اور موجودہ سڑکوں اور پلوں کا جائزہ لینے کا وسیع کام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں بہت سے کام کیے گئے ہیں جن میں نئی دلی میں بی آر او صدر دفتر میں سڑکوں پر حفاظت سے متعلق بیداری کے لیے بھارت کا مرکز قائم کرنا ہے جو سبھی پالیسیوں پر عمل درآمد اور  اس کے سبھی پروجیکٹوں میں سڑکوں پر حفاظت کے لیے کام کاج کے معیاری طور طریقوں کی وضاحت کرے گی۔  اس ایجنسی نے حال ہی میں سڑکوں پر حفاظت سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا اور ماہرین کے ذریعے سڑکوں کے آڈٹ کے لیے ابتدائی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔ مرحلے وار طریقے سے سڑکوں پر حفاظت کے آڈٹ کا کام شروع کرنے کا بی آر او کا مقصد ہے کہ موجودہ سڑکوں  کا مرحلے وار اندرونی آڈٹ کر کے سڑکوں پر حفاظت کا کام کیا جائے۔ یہ کام ماہرین کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

بی آر او نے سڑکوں پر حفاظت سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی جنگلز اور چھوٹی دستاویزی فلموں کو تیار کیا ہے اور اپ لوڈ کیا ہے  75 دن طویل پورے بھارت میں ایک موٹر سائیکل مہم بھی شروع کی جا رہی ہے  تاکہ عوام میں بڑے پیمانے پر سڑکوں پر حفاظت سے متعلق بیداری میں اضافہ کیا جائے اس مہم کا آغاز قومی راجدھانی میں نیشنل وار میموریل سے 14 اکتوبر 2021 کو ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More