23.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ایس ایف نے نیم میراتھن 2017: شہیدوں کے لیے دوڑ کا انعقاد کیا

BSF organised Half Marathon 2017: Run For Martyrs
Urdu News

نئی دہلی۔ اکتوبر نوجوانوں کے امور(آزاد چارج) ، کھیل کود اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے آج یہاں شہداء کی یاد میں بی ایس ایف کے نیم میراتھن 2017 کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

اس میراتھن میں دہلی کے باشندوں اور شرکاء، جنہوں نے ایک خاص مقصد کے لئے اس دوڑ میں حصہ لیا، ان میں بے مثال جوش و خروش دیکھا گیا ۔ اس دوڑ کے لئے 4865 شرکاء نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا تھا ۔ اس کے علاوہ، سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے پرہری پریوار نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ جناب راٹھور نے سرحدی سلامتی فورس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کی اور نیم میراتھن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو نے 5 کلومیٹر دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ جناب ریجیجو نے بھی بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل كےكےشرما اور بی ڈبلیو ڈبلیو اے کے ارکان سمیت دیگر فوجی دستوں کے ارکان کے ساتھ شہیدوں کی دوڑ میں حصہ لیا۔

بی ایس ایف کے اس نیم میراتھن کو بھارتی ایتھلیٹکس کی گولڈن گرل پدم شری محترمہ پی ٹی اوشا، اولمپکس میں تمغہ حاصل کر چکے شوٹر اور پدم بھوشن جناب ابھینو بندرا، ارجن ایوارڈ یافتہ جناب امت لوتھرا اور فلم اداکارہ محترمہ سورا بھاسکر کی تائید حاصل تھی اور اس موقع پر یہ تمام موجود تھے۔

بی ایس ایف ہاف میراتھن کے لیے جناب وراٹ کوہلی، محمد شامی اور یوسف پٹھان کی بھی حمایت حاصل تھی جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اس کی حمایت کی ۔جناب اکشے کمار نے بھی شہیدوں کے لئے بی ایس ایف کے نیم میراتھن 2017 کی حمایت کی۔ انسانی وسائل کی ترقی اور آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے تحفظ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ اور مشہور کلاسیکی رقاصہ محترمہ سونل مان سنگھ فاتحین کو ایوارڈ دیئے جانے کے موقع پر موجود تھیں۔

تقریب میں شہیدوں کے خاندانوں کو بھی نوازا گیا ۔ تمام تمغے اور اعزاز بارڈر سیکیورٹی فورس کے شہیدوں کے نام وقف تھے ۔ میڈل اور سرٹیفکیٹ تمام شرکاء میں تقسیم کئے گئے ۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More