نئی دہلی، بی ایس این ایل ملک کا پہلا ایسا مواصلاتی خدمات کار ہے جس نے 15 جون 2015 کو پہلی بار فری نیشنل رومنگ کی سہولت دستیاب کرائی تھی ۔ اس کے بعد اب بی ایس این ایل نے یوم آزادی کے موقع پر نیشنل رومنگ میں وائس / ایس ایم ایس ، اشپیشل ٹیرف واؤچر (ایس ٹی وی ) او ر کامبو واؤچرز کے فوائد فیصلہ کیا ہے ۔ یہ سہولت 15 اگست 2017 سے ان علاقوں میں پین کارڈ پیش کرنے پردستیاب ہوگی ، جہاں بی ایس این ایل کی خدمات دستیاب ہیں ۔
یہ پیش کش ان لوگوں کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہوگی جو مستقل سفر کرتے رہتے ہیں ، جن میں فوجی جوان اور صحافی بھی شامل ہیں۔ سردست آپ کو ایس ٹی وی کا فائدہ آپ کی اپنی جدی ریاست / لائسنس سروس ایریا ( ایل ایس اے ) میں حاصل ہوتا ہے ۔ لیکن اس سال 15 اگست سے یہ فائدہ اپنی جدی ریاست / ایل ایس اے سے باہر سفر کرنے پر بھی حاصل ہوگا ۔
مثا ل کے طور پر جدی ریاست یا گھریلو ایل ایس اے میں کسی بھی نیٹ ورک کو وائس کال کی لامحدود پیش کش کرنے والے ایس ٹی وی 349 کے فوائد اب کسی بھی نیٹ ورک پر ان لمٹیڈ وائس کال کے فوائد صارف کو اس وقت بھی دستیاب ہوں گے ، جب وہ اپنے گھریلو ایل ایس اے سے کسی ایسے علاقے ک سفر میں ہوں گے جہاں بی ایس این ایل کی خدمات دستیاب ہیں ۔
بی ایس این ایل بورڈ (سی ایم ) کے ڈائریکٹر جناب آر کے متل نے اس کی صراحت کی کہ مسلح افواج کے جوانوں ،پیشہ ور حضرات ، کاروباری حضرات اور طلبا کو اس اسکیم کے فوائد حاصل ہوں گے ۔