17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی پی او پروموشن اسکیم سے چھوٹے قصبے عالمی ڈیجیٹل نقشے پر آ گئے

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سب  کا ساتھ-سب کا وکاس کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ حکومت ہند نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام شروع کیا تاکہ عام لوگوں تک ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور اسی کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ بی پی او پرموشن اور کامن سروسز سنٹر جیسی اسکیموں سے ڈیجیٹل شمولیت اور یکساں ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں ہمیں مدد ملی ہے۔

بھارت میں آئی ٹی شعبے کی ترقی روایتی طورپر چند منتخب شہری علاقوں تک ہی محدود رہی ہے۔ دلی-نوئیڈا-گروگرام، ممبئی-پونے، حیدرآباد، بنگلورو-میسور اور چنئی جیسے شہری علاقوں میں آئی ٹی کمپنیوں کی بھرمار رہی ہے۔ 2014 میں بھارت کے چھوٹے قصبوں میں آئی ٹی ملازمتیں پیدا کرنے کی سمت میں کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کا مقصد ان علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرناتھاتاکہ ان نوجوانوں کو شہری علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ نتیجتاً انڈیا بی پی او پروموشن اسکیم کا آغاز کیاگیا۔ بھارت کے شمال مشرقی خطو ں کی ترقی سے متعلق حکومت کی خصوصی توجہ کے مدنظر نارتھ ایسٹ بی پی او پروموشن اسکیم کو بھی بہ یک وقت شروع کیاگیا۔

ان اسکیموں کے تحت وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کی شکل میں ایک سیٹ کیلئے ایک لاکھ روپے تک کی خصوصی ترغیبات  فراہم کی جاتی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت مالی تعاون کی تقسیم کو براہ راست طور پرملازمتوں کی پیداوارسےجوڑا جاتا ہے۔ ان اسکیموں کے تحت خواتین اور دیویانگ کی ملازمت کیلئے خصوصی ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں، راجدھانی کے قصبوں کے مقابلے چھوٹے قصبوں میں کام کرنے کے مراکزکا قیام کیا جاتاہے، ہدف سے آگے بڑھ کر ملازمت پیدا کی جاتی ہے اور مقامی صنعت کاری کو فروغ دیا جاتاہے۔ جموں وکشمیر ، ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ جیسی ہمالیائی ریاستوں کیلئے بھی خصوصی التزامات ہیں۔ انڈیا بی پی او پروموشن اسکیم کے تحت کل 48ہزار300اور نارتھ ایسٹ بی پی او پروموشن اسکیم کے تحت 5000سیٹیں متعدد ریاستوں میں ان کی آبادیوں کی تناسب  سے تقسیم کی گئی ہیں۔

انڈیا بی پی او پروموشن اسکیم:

  • بولی لگانے کے کھلے عمل کے چوتھے مرحلے کے بعد 18ہزار 160سیٹیں 87 کمپنیوں کی 109 یونٹوں کیلئے مختص کی گئی ہیں، جنہیں 19ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں کے 60مقامات میں تقسیم کیا جانا ہے۔
  • ان میں سے 17ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 48مقامات میں تقسیم کی گئی 13ہزار 480سیٹوں پر 76یونٹوں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
  • اس نے پہلے سے ہی 10ہزار 297لوگوں کیلئے ابتدائی ملازمت پیدا کی ہیں۔
  • وہ چند نئے اور دوردراز کے مقامات جہاں پر بی پی او نے کام کرنا شروع کردیا ہے وہ آندھرپردیش میں تروپتی، گنتوپالی، راجا مدری، بہار میں پٹنہ اور مظفر پور، چھتیس گڑھ میں رائے پور، ہماچل پردیش میں بڈی اور شملہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، اڈیشہ میں بھونیشور، کٹک اور جالیشور، تمل ناڈو میں کوٹک اوپم ، مدورئی، مائلا دھتورئی، تروچیراپلی، تریپتور اورویلور، تلنگانہ میں کریم نگر، جموں وکشمیر میں بھدیروا، بڈگام، جموں، سوپور اور سری نگر، مہاراشٹر میں اورنگ آباد، بھونڈی، سانگلی اور وردھا ، اترپردیش میں بریلی، کانپوراور وارانسی ہیں۔
  • 4نومبر 2017کو بند ہونے والی بولی کے 5ویں مرحلے کے بعد 68کمپنیوں نے 17ہزار سیٹوں کیلئے بولیاں سونپی ہیں، جن کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان میں سے 54 نئی کمپنیوں نے 40نئے  قصبوں کیلئے بولیاں لگائی ہیں، جس سے ممکنہ مقامات کی کل تعداد 88تک پہنچتی ہے۔ تقریباً 14ہزار اضافی سیٹوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس سے مختص کردہ سیٹوں کی کل تعداد 35ہزار 160 تک پہنچتی ہے۔
  • چتور، متھرا، بیتال پور(دیوریا)، فروخ آباد، جہان آباد، گیا، دلسنگھ سرائے، پٹھان کوٹ، امرتسر، گوالیار، رائے سین، سرِنگری ، اڈوپی، ہبلی، بالاسور، کٹک، پوری، رانچی، دیوگھر، ویلوراور تریپور جیسے مقامات کیلئے بولیاں وصول ہوئی ہیں، جن کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نارتھ ایسٹ بی پی او پروموشن اسکیم:

  • حکومت ہندملک کی شمال مشرقی ریاستوں کی تیز رفتاراورجامع ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے۔
  • رابطہ کاری کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرکے اور شمال مشرقی ریاستوں کے نوجوانوں کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے بی پی او قائم کرکے اس خطے میں ترقی کو ایک ہمہ جہت رفتار عطا کی ہے۔
  • شمال مشرق کی 5ریاستوں  میں 11 کمپنیوں کی 12 اکائیوں کو ایک ہزار 630سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
  • ان میں سے 7اکائیوں نے 900سیٹوں پر کام کرنا شروع کردیاہے اور اس سے 723 افراد کو ابتدائی ملازمت ملی ہے۔
  • وہ چند جگہیں، جہاں بی پی او نے شمال مشرق میں اپنے کام کا آغاز کیا ہے، وہ گواہاٹی، جورہاٹ، کوہیما اور امپھال وغیرہ ہیں۔
  • 10نومبر 2017کو بند ہونے والی بولی کے 8ویں مرحلے کے بعد 6 کمپنیوں نے اضافی 550سیٹوں کیلئے اپنی بولیاں سونپی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
  • 5نئی بولی لگانے والی کمپنیاں ایسی ہیں، جنہوں نے دیپھو، مجولی، کوکراجھار اور آسام، دیماپور(ناگالینڈ) کے سلچر اور اگرتلہ(تریپورہ)جیسی 6 نئی جگہوں کیلئے بولیاں لگائی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More