17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تاجر گھرانوں کو یکساں ترقی کے حصول کے لئے حکومت کی کوششوں میں مدد کرنی چاہئے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بلڈروں اور ٹھیکیداروں سے کہا ہے کہ وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کی سرگرمیوں میں بڑی طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک برابری والے سماج کی تعمیر کے لئے حکومت کی کوششوں میں سی ایس آر کے ذریعے پرائیویٹ صنعتوں کو مدد کرنی چاہئے۔

 وہ آج بینگلورو میں بلڈروں کی کُل ہند کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ کرناٹک کے گورنر جناب واجو بھائی والا، لوک سبھا کے رکن  جناب پی سی موہن اور دیگر  اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ایک شمولیت اور برابری والے سماج کی تعمیر کے لئے حکومت کی کوششوں میں پرائیویٹ صنعتوں کے ذریعے مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسے ادارے غریبی، ناخواندگی کے خاتمے، روزی میں بہتری لانے اور کرہ ارض کو ماحول دوست اقدامات کے ذریعے رہنے کی بہتر جگہ بنانے میں تعمیری رول ادا کرسکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی ایس آر محض خیرات یا خدمت خلق نہیں ہے بلکہ عوام کی زندگی میں ایک تبدیلی لانے ک تئیں بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت، تعلیم اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں سی ایس آر کے اقدامات کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہم شعبہ ضرورت مند اور غریبوں کی صلاحیتوں اور روزگار کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لئے پیشہ وارانہ تربیت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ بلڈروں کو ملک کے بنیادی ڈھانچے، خاص طور پر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے فروغ میں اہم رول  ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نئے بھارت کے بنیادی ڈھانچے  کی تعمیر کے ایک اہم ساجھیدار ہیں اور ریلوے، سڑکوں کی ترقی جیسے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور 50 نئے ہوائی اڈوں کے ذریعے علاقائی کنکٹی ویٹی میں بہتری لانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ سبھی کے لئے مکانوں اور شہری ترقی اور احیاء کے اٹل مشن جیسی اہم اسکیمیں ملک میں ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو وسیع طور پر تیزی فراہم کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More