15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تبدیلی آب و ہوا معاملات پر بہترین مشقوں کو مشترک کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے انڈیا سی ای او کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، وزارت ماحولیات،  جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا (ایم او ای ایف سی سی) کے ذریعہ تبدیلی آب و ہوا پر انڈیا سی ای او فورم کا انعقاد کیا جاتا ہے، حکومت کی ابتدائی پہل کی شکل  میں، صنعتوں کے نمائندوں کو مدعو کرنا، تبدیلی آب و ہوا کے مسائل پر غور و خوص کرنا اور  ایک ہندوستان کے قومی اوربین الاقوامی عہد بستگیوں پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔

کاروباروں کو عالمی تبدیلی آب و ہوا کے اہداف کو پور اکرنے کے لئے اہم مانا جاتا ہے اور تبدیلی آب و ہوا فورم میں کم کاربن معیشت کی جانب ٹرانزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے۔ اسے ایک طاقتور پیغام کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس میں پرائیویٹ اور سرکاری شعبوں کے لیڈر جمع ہوتے ہیں اور تبدیلی آب و ہوا کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے وہ اپنے عزائم کو پیش کرتے ہیں۔

فورم نے 23 ستمبر 2019 کو نیویارک میں منعقد ہوے والی اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کی آب و ہوا سربراہ کانفرنس میں ہندوستان کے قومی طور  پر ارادہ کئے ہوئے تعاون (نیشنلی ڈٹرمنڈ کونٹری بیوشن) سے کئی مضوعات کو شامل کیا ہے جس میں ہندوستان، سویڈن کے ساتھ انڈسٹری ٹرانزیشن تبادلہ خیال کی قیادت کرے گا۔ ان اجلاسوں میں تبدیلی آب و ہوا سے لڑنے کے لئے ہندوستان کی بین الاقوامی عہد بستگیوں کے ساتھ ساتھ تبدیلی  آب و ہوا پر نجی شعبے کی کارروائیوں اور کم کاربن کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، ایم او ای ایف سی سی کے سکریٹری  جناب سی کے مشرا، بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے کمار بھلا، ایم او ای ایف سی سی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب روی پرساد نے بحث میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے بہت سے  سرکردہ اور ممتاز ممبروں نے بھی فورم میں اظہار خیال کیا اور ایسے طور طریقوں سے آگاہ کیا  جاسکے جس میں وہ ہندوستان کی حمایت کررہے ہیں تاکہ اس کے آب و ہوا میں تبدیلی کے مقاصد پورے کئے جاسکیں۔

صنعتی سربراہوں کے لئے ایک علیحدہ سے اعلی سطح کے سی ای او اجلاس کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ فورم ہندوستان کاروباری دنیا کے 50 سے زیادہ لیڈروں کو ایک ساتھ لایا۔

ایم او ای ایف سی سی کے سکریٹری جناب سی کے مشرا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ فورم کا اس لئے انعقاد کیا جارہا ہے  تاکہ حکومت اور کاروبار کے لئے ایک ایسا میکانزم تیار کیا جاسکے جس میں آب و ہوا میں تبدیلی کے مسائل کے بارے میں باقاعدہ بات چیت ہو اور عالمی فورموں میں اس مشترکہ آواز کو حوصلہ ملے جس سے  حکومتوں اور صنعتوں کے موقف کے درمیان کوئی خلا نہ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم نے اس اہم رول کو اجاگر کیا ہے کہ کاروباری لوگ عالمی تمازت کے معاملوں سے نمٹنے میں  اہم رول ادا کرتے ہیں۔

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے اس پہل کے لئے ایم او ای ایف سی سی کی ستائش کی اور کہا کہ اہم او ای ایف سی سی نے حکومت / سرکاری سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کو ایک ساتھ لانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔

جناب کانت نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو تکنیکی اعتبار سے اپنی شروعات کرنا چاہیے جس سے مغربی ملکوں کے بجائے ہندوستان میں کافی کچھ حاصل کرنا آسان ہوجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More