16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تبدیلی کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں : نائب صدر جمہوریہ کی وکلاء سے اپیل

Urdu News

نئی دہلی۔یکم ستمبر نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ وکلاء کو سماجی و اقتصادی  مسائل سے نمٹنے کے لیے تبدیلی کے ایجنٹ اور سماجی انجینئروں کا ادا کرنا ہوگا ۔

سوسائٹی آف انڈین لاء فارمز اور مینن انسٹی ٹیوٹ آف لیگل ایڈوکیسی ٹریننگ (ایس آئی ایل ایف –ایم آئی ایل ٹی) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں دسویں ٹیچرز ڈے ایوارڈ پیش کرنے کے بعد ایک اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ قانون  کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے اپنی معلومات مسلسل اضافہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کی ترقی اور لبرلائزیشن کے پیش نظر نئے قسم کے مختلف جرائم  سے نمٹنا ہوگا ۔ ہندوستان کے اٹارنی جنرل جناب کے کے وینو گوپال ، ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرل  جناب مکل روہتگی ، لاء کمیشن آف انڈیا کے رکن  پروفیسر ایس شیو کمار اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وکلاء کو ان کے روایتی کردار کے بجائے مزید بڑا کردار ادا کرنے پر زور دیتے  ہوئے نائب صدر جمہوریہ نےوکلاء سے  کہا کہ انہیں لوگوں کو اپنے حقوق و فرائض اور ان کے لیے دستیاب حل کے تئیں بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج کی دنیا میں وکلاء کو سماج میں متعدد رول ادا کرنا پڑتا ہے  اور قانون سے جڑے بالواسطہ یا بلاواسطہ متعدد کام انجام دینے پڑتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More