16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت و صنعت کی وزارت کے سرمایہ کاروں کے لئے سنگل ونڈو قائم کررہی ہے : پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، تجارت و صنعت اور ریلویز کے وزیر پیوش گوئل نے آج  نئی دہلی میں ا مریکہ- ہند اسٹریٹیجک شراکت داری  فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) سے خطاب کیا۔  تبادلہ خیال  کے دوران  پیوش گوئل نے کہا کہ  ہند –امریکہ تعلقات     اب تک   کی سب سے بہترین  سطح پر  ہیں  اور  دونوں ملکوں کے   درمیان   تجارتی تعلقات   کے   وسیع  امکانات ہیں جن سے اب تک  استفادہ نہیں کیا جاسکا ہے۔   صنعت و تجارت کے وزیر نے کہا کہ   ہند اور امریکہ کو دو فریقی معاہدہ جیسے   وسیع تر  معاہدہ    کے امکانات تلاش  کرنے چاہئیں۔

ہندستان اور امریکہ کے  درمیان   تجارتی  مذاکرات کے سلسلہ میں    تجارت و صنعت کے وزیر نے  کہا کہ   چیزیں   صحیح  راستے پر جارہی ہیں  اور  ہندستان   امریکہ  کی طرف ٹکنالوجی   ،  اختراعات  ، ہنر مندی   اور  معیاری  تعلیم   کے نقطہ نظر سے  دیکھ رہا ہے۔ دوسری طرف ہندستان امریکی تجارت کے لئے  پرکشش  بازار  اور ہنرمند  مزدور  پیش کرتا ہے    جو   امریکہ  کمپنیوں کی    قدر میں   اضافہ کرسکتے ہیں۔

تجارت و صنعت کے وزیر نے  فورم کو بتایا کہ     تجارت و صنعت کی وزارت کے ہندستان میں سرمایہ کاروں کے لئے   سنگل ونڈو  قائم کرنے کے سلسلہ میں کام کررہی ہے اور انہوں نے اس  سنگل ونڈ کے قیا م کے لئے جدت طرازانہ اور  تجاویز کا  خیرمقدم کیا۔ انہوں نے حاضرین کو  یہ بھی بتایا کہ   محکمہ تجارت   لوجسٹسکٹ  کی لاگت کو کم کرنے پر  کام کررہا ہے۔   فی الحال یہ لاگت ہندستان میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو برداشت کرنی  پڑتی ہے۔

 یو ایس آئی ایس پی ایف   کے   تخمینہ کے مطابق   ہندستان اور  بھارت  کے درمیان   دو فریقی تجارت کے   2025 تک بڑھ کر  238 بلین امریکی ڈالر   تک پہنچنے کا   اندازہ ہے۔  دفاعی تجارت  ، کمرشیل  ایئرکرافٹ ، تیل اور ایل این جی   ، کوئلہ  ، مشنری  اور   الیکٹرانکس   ایسے  شعبے ہیں جن میں   امریکی  سرمایہ کاری  اور تجارت کے   وسیع تر  امکانات ہیں۔ ہندستانی صنعتوں   کے پاس    امریکی   بازار میں   آٹوموٹیو  ، فارماسیوٹیکل  ، سی  فوڈ ،آئی  ٹی اور ٹریول سروسیز  کےفروغ   کے مواقع ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More