19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت و صنعت کے وزیر جی ای ایس – 2019 کے لئے تعارفی تقریب کا اہتمام کریں گے

Urdu News

نئی دلّی: تجارت و صنعت اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل 5 نومبر ، 2019 ء کو نئی دلّی میں 5 ویں عالمی نمائش ،  جس  کا تعلق

خدمات ( جی ای ایس ) سے ہے ، کا آغاز کریں گے ۔ یہ نمائش بنگلورو میں 26 سے 28 نومبر ، 2019 ء کے دوران منعقد ہو گی ۔

          مذکورہ تعارفی تقریب اہم جی ای ایس سے ما قبل ہونے والی تقریب ہے اور اس میں خدمات ، 2019 اور متوقع نتائج  سے متعلق سہ روزہ عالمی نمائش کی منصوبہ جاتی سرگرمیوں کی جھلک پیش کی جائے گی ۔ توقع کی جاتی ہے کہ  اس تقریب میں بھارت میں 100 سے زائد ممالک کے غیر ملکی مشنوں کے سفارت کار ، وزارتیں ، بھارتی ریاستی حکومتیں ، ایسوسی ایشنیں اور نجی خدمات صنعت سے متعلق افراد شرکت کریں گے ۔

          جی ای ایس کے 4 ایڈیشن پہلے ہی منعقد ہو چکے ہیں ۔ اس تقریب کا اہتمام  تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت ، محکمۂ تجارت کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں  سروسز ایکسپورٹ پرموشن کونسل اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری  کی شراکت داری بھی شامل ہے ۔

          مذکورہ پہل قدمی ،  بھارت کے خدمات شعبے  کی مسابقتی صلاحیت کو   توجہ پر مرتکز  اور  نگرانی  پر مشتمل  منصوبۂ عمل کے ذریعے فروغ دے گی ۔ ان شعبوں میں کچھ بڑے اور از حد اہم شعبے بھی شامل ہیں ، جہاں عالمی تجارتی سرمایہ کاری و نمو اور روز گار کے  اعلیٰ ترین مضمرات موجود ہیں ۔ مقصد یہ ہے کہ درج ذیل 12 شناخت شدہ چیمپئن خدمات شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ وہ اپنے مضمرات کا استعمال کرتے ہوئے ترقی سے ہمکنار ہو سکیں ۔

  1. حساب و کتاب اور سرمایہ
  1. میڈیا اور تفریح
  1. آئی ٹی اور آئی ٹی ایس ایس
  1. صحت اور چاق و چوبند رہنا
  1. انفرا اور تعمیرات
  1. قانونی شعبہ
  1. نقل و حمل اور اہم ساز و سامان
  1. بینکنگ ، فائنانس اور بیمہ
  1. مواصلات
  1. سیاحت اور میزبانی
  1. تعلیم
  1. ماحولیات

          جی ای ایس کلیدی خدمات شعبوں کے سلسلے میں  خصوصی توجہ پر ارتکاز کرتے ہوئے  نالج اجلاسات کا اہتمام کرے گا  اور متعدد بی ٹُو بی ، بی ٹُو جی اور بی ٹُو سی میٹنگیں بھی بلائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More