19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت کے وزیر سریش پربھو نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، تجارت اور صنعت نیز شہری ہوابازی کے مرکزی  وزیر جناب سریش پربھو نے آج نئی دلی میں کلیدی شعبوں میں اشیا کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے،اشیا کی گھریلو دستیابی میں اضافہ کرنے اور اقتصادی ترقی و برآمدات کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں حکومت ہند کی 16وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔ میٹنگ  کے دوران بہتر صلاحیت کے استعمال، صلاحیت سازی اور مختصر    مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی توسیع کے ذریعہ گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ کئے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

کلیدی وزارتوں سے کہا گیا کہ وہ برآمدات کےاڈوں کی  توسیع  کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں اور گھریلو پیداوار کو بڑھائیں تاکہ تجارتی خسارے کو قابو میں کیا جا سکے۔

تجارت کے وزیر جناب سریش پربھو نے گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کے علاوہ سرمایے کی آمدبڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سرمایے کی آمد یہ وہ مسئلہ ہے جس کو اقتصادی امور کا محکمہ  اور ریزرو بینک  آف انڈیا کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More