19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت کے وزیر کی عالمی بینک کی ٹیم سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو نے جمعرات کو نئی دہلی میں عالمی بینک کی ٹیم سے ملاقات کی۔ٹیم کی قیادت ٹریڈ، ریجنل انٹیگریشن اینڈ انویسٹمنٹ کلائمیٹ کی ڈائریکٹر محترمہ کارولائن فرییونڈ اور بھارت میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کی۔ملاقات کے دوران تجارت، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے خصوصی شعبوں میں اشتراک کے ساتھ بھارت کی ترقی  میں عالمی بینک کے تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کو دریافت کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر موصوف نے نیشنل انٹیگریٹیڈ لاجسٹکس پالیسی (این آئی ایل پی) وضع کرنے سے متعلق وزارت کی جانب سے کئے جارہے کام کو اجاگر کیا۔اس پالیسی میں ذخیرہ اندوزی اور ویئر ہاؤسنگ اور دیگر ویلوایڈیڈ خدمات کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر زور دیا جائے گا۔کثیر ماڈل لاجسٹک پارک،نقل و حمل کے متعد د ذرائع بھی ضلع سطح پر تیار کئے جارہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے بھارت کی برآمدات میں سو بلین امریکی ڈالر تک اضافہ کے لئے خصوصی مصنوعات اور بازار کی نشاندہی کرنے سے متعلق وزارت کی جانب سے کئے جارہے کام پر  بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے بھار ت کے لئے مصنوعات سپلائی چین کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مؤثر طورپر اسے عالمی سپلائی چین سے مربوط کیا جاسکے۔این آئی ایل پی سے اشیاء کے اخراجات میں کمی آئے گی اور اس سے بھارتی مصنوعات مزید مسابقہ آرائی کے لئے موزوں ہوں گے۔

میٹنگ میں اس بات پر رضامندی ظاہر کی گئی کہ عالمی بینک اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ مصنوعات کو عالمی ویلو چین میں شامل کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More