نئی دہلی،12۔اپریل ،نورتن بنانے کی سمت میں گزشتہ چارسال سے کاروبار میں اضافہ اور اسے وسعت دینے والی سرکاری سیکٹر کی تعمیر کمپنی نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن(این بی سی سی)کےچیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹراے کےمتل کو انفرادی زمرے میں ‘‘اسکوپ لیڈرشپ ایکسی لینس ایوارڈ’’عطاکیاگیا۔ صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کل این بی سی سی کی ترقی میں ان کی قیادت اور خدمات کے لئے انہیں ایوارڈ سےنوازا۔
ڈاکٹرمتل نے 2013میں این بی سی سی کے سی ایم ڈی کی حیثیت سے چارج سنبھالاتھااورتب سے کمپنی کا کاروبار 80فیصد سےزیادہ بڑھاہے۔آرڈربک میں 417فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بازارسرمایہ کاری میں ایک ہزار فیصد سے بڑھ کر16200کروڑ ہو گئی ہے۔ این بی سی سی کے حالیہ سرمایہ کاری سے سرکار کو 2200کروڑروپے ملے۔
ڈاکٹر متل نےکاروباری مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے پروفائل کو سرکار کے مختلف اہم پروگراموں سے جوڑا۔ این بی سی سی نے سیلف فائننس پر مبنی نئی دلی میں موتی باغ اور ایسٹ قدوائی نگرمیں سرکاری رہائشی کالونی کی ازسرنوترقی کو کامیابی سے نافذ کیا۔ این بی سی سی امریکہ، برطانیہ، جنوبی کوریا، روس، ہنگری، ترکی، ملیشیاء اور اومان کی بہت سی غیر ملکی کمپنیوں کےساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔
3 comments