Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ترمیم شدہ صنعتی نائٹروجن پلانٹس سے میڈیکل آکسیجن کی تیاری

Urdu News

نئی دہلی۔ یکم مئی کووڈ – 19 وبائی مرض کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے اور ملک میں طبی استعمال کے لیے  آکسیجن  کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے، مرکزی حکومت نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)جس کے پاس صنعتی اکائیوں کا جامع ڈیٹا موجود ہے ،اضافی  نائٹروجن پلانٹ رکھنے والی صنعتوں کی شناخت کرنے اور آکسیجن تیار کرنے کے لئے موجودہ نائٹروجن پلانٹس کو تبدیل کرنے کے امکانات  دریافت کرنے کے لیے کہا تھا ۔ سی پی سی بی نے ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی) کی مدد سے ایسی امکانی صنعتوں کی نشاندہی کی ہے ، جہاں موجودہ نائٹروجن جنریشن پلانٹس کو آکسیجن کی تیاری کے لئے  لگایا جاسکتا ہے۔ ممکنہ صنعتی اکائیوں اور ماہرین کے ساتھ اس سلسلے میں صلاح و مشورہ کیا گیا ہے۔

تقریباً30 صنعتوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، اور طبی آکسیجن کی تیاری کے لئے نائٹروجن پلانٹس میں ترمیم کرنے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ ان میں سے کچھ پلانٹس کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے اور کچھ دیگر پلانٹس ، جنہیں منتقل کرنا ممکن نہیں ہے ، وہ اپنی  جگہ پر ہی آکسیجن تیار کرسکتے ہیں۔

میسرز یو پی ایل لمیٹڈ نے زی او لائٹ مولی کیولر  سیو کا استعمال کرتے ہوئے فی گھنٹہ 50 Nm3 صلاحیت والے ایک  نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن کی تیاری کے لیے ترمیم کیا ، اور اسے ایل جی روٹری ہسپتال ، واپی (گجرات) میں نصب کیا۔ یہ پلانٹ 0.5 ٹن / یومیہ آکسیجن تیار کررہا ہے اورمورخہ 27.04.2021 سے چل رہا ہے۔ یو پی ایل لمیٹڈ تین مزید پلانٹوں  کی منتقلی کے  مرحلے میں ہے۔ آکسیجن  پلانٹوں  کی شکل میں منتقلی ہونے کے بعد  ان پلانٹوں کو سورت اور انکلیشور کے اسپتالوں میں لگائے جائیں گے۔

موجودہ نائٹروجن پلانٹوں میں ، کاربون سالماتی چھلنی(سی ایم ایس) کی جگہ زیولائٹ مالیکیولر سیوی (زیڈ ایم ایس) کا استعمال کر کے اور آکسیجن اینالائزر کی تنصیب ، کنٹرول پینل سسٹم میں تبدیلی ، فلو والو وغیرہ جیسے کچھ دیگر تبدیلی کے ذریعہ طبی استعمال کے لیے آکسیجن پیدا کی جاسکتی ہے۔ زیڈ ایم ایس کی دستیابی کے ساتھ ، اس طرح کا ترمیم شدہ پلانٹ 4-5 دنوں میں لگایا جاسکتا ہے جبکہ نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب میں کم سے کم 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آن سائٹ  پلانٹوں میں پیدا ہونے والی آکسیجن کو اسپتالوں نقل و حمل کے ہائی پریشر کمپریسر استعمال کر کے  سلنڈر / اسپیشل  برتنوں میں بھرنا پڑتا ہے ۔ ان صنعتوں کو جلد از جلد کام کی تکمیل کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More