نئی دہلی، تری پورہ کے صحافیوں کے ایک وفد نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ صحافیوں کا یہ وفد ‘‘فورم فار پروٹیکشن آف جرنلسٹ’’ یعنی صحافیوں کے تحفظ سے متعلق فورم کی نمائندگی کررہا تھا۔ صحافیوں نے ریاست میں صحافیوں کے خلاف تشدد اور ان کے استحصال کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا۔ وفد نے حال ہی میں دن دہاڑے صحافی سدیپ دتّا بھومک اور دو ماہ قبل ایک دیگر نوجوان ٹی وی صحافی سنتانو بھومک کے قتل کی مثال پیش کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صحافیوں کی عرض داشت قبول کی اور توجہ کے ساتھ ان کی باتیں سنیں۔