Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعارفی خاکہ- بیٹنگ دی ریٹریٹ 2018

Urdu News

نئیدہلی۔ اس سال ’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘تقریب کا لطف بھارتی دھنیں ہوں گی۔ تاریخی وجئے چوک پر فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے، نیز ریاستی پولیس  اور مرکزی مسلح پولیس دستے (سی اے پی ایف) کے موسیقی بینڈز  کے 26 دستے اپنی کارکردگی پیش کریں گے جو قابل دید ہوں گے۔ ان 26 دستوں کی کارکردگی میں سے 25 دھنیں بھارتی موسیقاروں نے تیار کی ہیں۔ یہ دھنیں ہیں ’انڈین سولجرز‘، ’جہلم‘،  ’آج دیا راتی‘ ، ’ہرانا ہرانا‘، ’نرتیہ سریتا‘، ’کندن سنگا‘، ’میورنرتیہ‘، ’منوہر‘، ’نٹراج‘، ’بیٹل آف دی اسکائی‘، ’ستارہ ٔہند‘، ’مشکوہ ویلی‘، ’گری راج‘، ’تیجس‘، ’گگن شکتی‘، ’دی گریٹ مارشل‘، ’دی بریو واریرس‘، ’آئی این ایس نیل گری‘، ’نمستے انڈیا‘، ’جئے بھارتی‘، ’امرت وانی‘، ’ویر گورکھا‘ اور ’شیر جواں‘، جبکہ ’پاور آف ساؤنڈ‘ اور’کنگڈم آف ہیون‘  دو نئی دھنیں ہیں۔ مغربی دھن صرف ایک ہے  وہ ہے’ایبائڈ وِد می‘ ۔ اس تقریب کا اختتام ہمیشہ کی مقبول دھن ’سارے جہاں سے اچھا ‘کے ساتھ ہوگا۔

یہ تقریب وجئے چوک پر ہر سال 29 جنوری کو منعقد کی جاتی ہے اور اس کا انعقاد یوم جمہوریہ کی چار روزہ تقریبات کے اختتام پر کیا جاتا ہے۔ اس سال رجمنٹل سینٹروں اور بٹالینوں سے 18 ملٹری بینڈس اور  15 پائپس  اینڈ ڈرمز بینڈ  بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں  سے ایک ایک بینڈ اس تقریب میں حصہ لے رہا ہے۔ ریاستی  پولیس اور سی اے پی ایف کا ایک اور بینڈ بھی اس میں حصہ لے رہا ہے جو سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ، مرکزی ریزرو پولیس فورس اور دلّی پولیس  کے عملے پر مشتمل ہے۔

بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کے پرنسپل کنڈکٹر میجر اشوک کمار ہوں گے جبکہ ملٹری بینڈس کے کنڈکٹر صوبیدار میجر ایس کے شرما اور بحریہ اور فضائیہ کے بینڈز کنڈکٹرز ماسٹر چیف پیٹی آفیسر (موسیقار ۔I) رمیش چند اور جونیئر وارنٹ آفیسر اشوک کمار ہوں گے۔ ریاستی پولیس اور سی اے پی ایف بینڈز کے کنڈکٹر ، کانسٹبل بھیم سنگھ ہوں گے ، بگلرز اپنی کارکردگی صوبیدار جگدیش گری کی قیادت میں پیش کریں گے اور پائپس اور ڈرمز بینڈز اپنی دھنیں صوبیدار میجر نوم بہادر گرنگ کے زیر قیادت پیش کریں گے۔

بیٹنگ دی ریٹریٹ قوم کے لئے ایک لمحہ فخریہ ہوتی ہے جب کلرز اینڈ اسٹینڈرز پریڈ کرتے ہیں۔  یہ تقریب 1950 کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جب بھارتی فوج کے میجر رابرٹس  نے بڑے پیمانے پر بینڈز کی کارکردگی کی اپنی ہی نوعیت کی ایک تقریب کا آغاز ہندوستان میں کیا تھا۔ بیٹنگ ریٹریٹ  تقریب  تقریباً ایک صدی پرانی ہے جب فوجیوں نے جنگ بندی کی تھی۔ اپنے ہتھیار ڈال دیے تھے اور میدان جنگ سے واپسی کرلی تھی۔ نیز  سورج ڈوبنے پر ریٹریٹ کی آواز سن کر وہ اپنے کیمپوں میں لوٹ آئے تھے۔ یہ تقریب گزرے ہوئے دنوں کی یاد تازہ کراتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More