نئی دہلی ، اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ ہاسٹلوں میں رہنے کے لیے لی جانے والی فیس اور سالانہ اخراجات پر 18 فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی لاگو ہوگا،یہ بات صحیح نہیں ہے۔ تعلیم اور متعلقہ خدمات سے متعلق ٹیکس کے لاگو ہونے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے بلکہ تعلیم کے سلسلے میں بعض چیزوں پر لگنے والے ٹیکس کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کی طرف سے طلبا، اساتذہ اور عملے کو فراہم کی جانے والی خدمات پوری طرح ٹیکس سے مستثنی ہیں۔ تعلیمی ادارے کی جو تشریح کی گئی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے:
1. اسکول سے پہلے کی تعلیم اور ہائر سیکنڈری یا اس سے مساوی سطح تک کی تعلیم۔
2. قانون کے تحت منظور شدہ موجودہ کسی تعلیمی ادارے سے متعلقہ لیاقت حاصل کرنے کا نصاب ۔
3. منظورشدہ پیشہ ورانہ تعلیمی کورس ۔
اس لحاظ سے تعلیمی اداروں کی طرف سے طلبا کو ہاسٹلوں میں ٹھہرنے اور رہنے کی خدمات جو اسکول سے پہلے کی تعلیم کے سلسلے میں اور ثانوی تعلیم یا اس کی مساوی تعلیم کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی خدمات جی ایس ٹی سے پوری طرح مستثنی ہیں۔ ان ہاسٹلوں کی طرف سے لی جانے والی سالانہ فیس یا اخراجات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔