Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیمی ادارے لازمی طور پر طلباء کو متفرق اور سود مند تعلیمی تجربات فراہم کریں

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ لازمی طور پر طالب علموں کو متنوع اور قابل قدر تعلیمی تجربات فراہم کریں ۔ آج کیرالہ کے کوزی کوڈا میں واقع فاروق کالج میں روضۃ العلوم ایسوسی ایشن کے پلاٹینم جوبلی  تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر، کیرالہ کے مقامی انتظامی امور  کے وزیر جناب کے ٹی جلیل اور دیگر پر وقار شخصیات  بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ تا عمر علم حاصل کرنے والا بننے کے لیے ہمیں اپنے اسکول کے ابتدائی دنوں میں مضبوط بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوق پیدا کرنے ، مشاہدہ  و تجزیہ کرنے ،  ترکیب دینے ، نتائج اخذ کرنے ، نظریات کو پرکھنے کی صلاحیت اور علم کو مسلسل فروغ دینا ضروری ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں سے منسلک منتظمین ، اساتذہ اور محققین کو ایک ایسا نظام تیار کرنا چاہئے جس میں ‘مساوات’ اور ‘معیار’ رہنما اصولوں کی شکل میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم ہمارے لئے اہم ہے اور ہر طالب علم اور نوجوانوں کے لیے صرف کردہ وقت قابل قدر ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ تعلیم نشو و نما کا ذریعہ ہے اور یہ ہمیں انحصاری سے آزادی دلاتی ہے  اور اس سے خود اعتمادی کا احساس پیدا  ہوتا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اچھی تعلیم کی سہولیات کی توسیع نہ کریں تو ہمارے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان ایک بڑا خلیج پیدا ہوجائے  گا جو ہماری اقتصادی ترقی کے فوائد کو ختم کر سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More