Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیمی اصلاحات کے لئے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی۔ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے تئیں پرعزم ہے اور یہ ایک جاری عمل ہے۔وزارت کا ویژن (سوچ) ہے کہ شمولیت اور برابری کے ساتھ تعلیمی شعبے میں ہندوستان کے انسانی وسائل کی صلاحیت کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے۔ اس سلسلے میں آج تعلیم کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقوں کو معیاری تعلیم کی مساوی رسائی فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ بنیادی تعلیم کو عام کرنے کے مقاصد تک تقریباً رسائی حاصل کرنے اور سیکنڈری اور اعلی تعلیم کی رسائی کو بڑھانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اب توجہ تمام سطحوں پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ پالیسی کی تشکیل اور تعلیمی  اصلاحات کے موثر نفاذ میں ریاستوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایچ آر ڈی کی وزارت مسلسل سینٹر ایڈوائزری بورڈ آن ایجوکیشن ( سی اے بی ای ) کی میٹنگیں طلب کرتی رہی ہے جو ایک جامع ادارہ ہے اور تعلیم سے متعلق سب سے اعلی مشاورتی ادارہ بھی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے نافذ کی گئی تمام اسکیموں پر ریاستوں کے ساتھ مشورہ  کیا جاتا ہے جو سی اے بی ای کی میٹنگوں کے ذریعہ مستقل میٹنگ کرتی ہیں۔ اسی طرح سی اے بی ای کی کے ذریعہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان اتفاق رائے وضع کرکے اصلاح کے تمام  اقدامات کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سمت میں بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں بنیادی تعلیم، مفت اور لازمی تعلیم کے بچوں کا حق قانون 2009  اور سروشکشا ابھیان پروگرام شامل ہے ۔ ان کا مقصد  اسکولی بنیادی ڈھانچے  اور سیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو بہتر بنانا ہے ۔راشٹریہ مدھیامک شکشا   ابھیان، اسکولوں میں آئی سی ٹی، ٹیچر تعلیم سے متعلق مرکز کی اسپانر والی اسکیم ، شالا سیدھی، راشٹریہ اویشکار ابھیان ، سیکنڈری تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے نافذ کی جارہی ہیں۔ اعلی تعلیم کے لئے بھی  بہت سی اسکیمیں ہیں۔ جن میں راشٹریہ اچھ چھاتر شکشا ابھیان ، اکیڈمکس نیٹ ورک کے لئے عالمی پہل(گیان)امپکٹنگ ریسرچ، اختراع  اور ٹیکنالوجی، ٹیکنیکی تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کا پروگرام، ٹیچروں اور پڑھانے سے متعلق پنڈت مدن موہن مالویہ مشن، نوجوان ذہنوں کے لئے سرگرم طور پر سیکھنے کے مطالعاتی ویبس ، نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، کیمپس سے جڑا پروگرام، اچھ چھاتر اویشکار  ابھیان، انت بھارت ابھیان،شامل ہیں۔یہ اسکیمیں اعلی تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے نافذ کی جارہی ہیں۔اعلی اور تکنیکی تعلیم میں معیاری بہتری لانے کے لئے یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای کے ذریعہ بھی بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔

حکومت معیاری تعلیم، اختراع اور تحقیق سے متعلق آبادی کی ضرورت کے بدلتے ہوئے ڈائنامکس کو پورا کرنے کے لئے ایک نئی تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔اس کا مقصد طلباء کو ضروری ہنر مندی اور معلومات سے آراستہ کرکے ہندوستان کو معلومات کا سپر پاور بنانا ہے اور سائنس ،ٹیکنالوجی، اکیڈمکس اور صنعت میں افرادی قوت کی قلت کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔جس کے لئے گاؤں سے لے کر ریاست، زونل سطحوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر ماہرین آن لائن اور بنیادی سطحوں پر صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More