17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم سب سے طاقتور ذریعہ ہے جسے دنیا میں تبدیلی لانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ذریعہ ہے جسے دنیا میں تبدیلی لانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔وہ آج یہاں دہلی یونیورسٹی کے میتری کالج کی گولڈن جبلی تقریبات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکول اور کالج نوجوانوں کے ذہنوں کو ایک خاص شکل دینے ، اخلاق کو سنوارنے اور صحیح اقدار پر مبنی تعلیم دینے کے لئے ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل کا انحصار اس مضبوط بنیاد پر ہےجو خواندگی اور تعلیم کے ذریعے ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو طلباء کے اندر مضبوط اخلاقی اور شائستہ اقدار پیدا کرنے کے علاوہ ان کے وژن کو وسعت دینے، ان کی دانشمندی کو تیز کرنے، ان کے اندر تجزیہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے، تخلیقی قوت کو ابھارنے، جدت طرازی کے انداز میں سوچنے اور ایک شمولیت والا نظریہ پیدا کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب جبکہ خواتین کی تعداد ملک کی کل آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہے  ان کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے بے حد اہم ہے۔جیسا کہ اکثر کہا جاتا ہے‘اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں تو اس کا مطلب ایک فرد کو تعلیم دینا ہے، لیکن اگر آپ ایک خاتون کو دیتے ہیں تو اس کا مطلب پورے ایک کنبہ کو تعلیم یافتہ بنانا ہے’

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کے 70سال بعد بھی ملک بہت سے مسائل سے دوچار ہے، مثلاً ناخواندگی ،جنسی تفریق، کرپشن، جات پات اور شہری اور دیہی علاقوں میں فرق۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے معیاری تعلیم دی جائے۔

نائب صدر جمہوریہ نے رائے ظاہر کی ہے کہ اگر ہندوستانی خواتین کو موقع دیا جائے تو وہ بہت سے شعبوں میں کہیں آگے نکل سکتی ہیں اور یہ ثابت کرسکتی ہیں کہ وہ مردوں سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہے۔ اس کی حالیہ مثال آوانی چترویدی کی ہے جو اکیلے ایک لڑاکا جیٹ طیارہ اڑانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اس کام کے لئے پوری قوم نے ان کی تعریف کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے والدین ، اپنی مادری زبان، اپنے مادروطن ،اپنی پیدائش کی جگہ اور گرو کو فراموش نہ کرے، جنہوں نے ان کی اخلاقی حالت اور کیریئر کو سدھارنے میں سب سے اہم رول ادا کیا ہے۔  یاد رکھئے گوگل آپ کو اطلاعات فراہم کرسکتا ہے، لیکن وہ آپ کے گرو کی جگہ نہیں لے سکتا، جنہوں نے آپ کو روشن خیالی عطا کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More