Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں کو ہوگا فائدہ: نائب صدر جمہوریہ

उपराष्ट्रपति ने जस्टिस लीला सेठ के निधन पर शोक व्यक्त किया
Urdu News

نئی دہلی، 26 اپریل 2017، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ ان ملکوں کو فائدہ ہوگا جنہوں نے اپنی آبادی کی تعلیم کے لئے سرمایہ صرف کیا ہے، مضبوط صارف معیشت کی تعمیر کی ہے اور جہاں ایسے جمہوری ادارے ہیں جو سماجی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکتے ہیں۔ وہ آج ییرے ون اسٹیٹ یونیورسٹی، ییرے ون ، امریکہ میں خطاب کر رہے تھے۔ آرمینیا کے تعلیم اور سائنس کے وزیر جناب لیون میکریچیان، ییرے ون اسٹیٹ یونیورسٹی کے وائس ریکٹر جناب گیگھم گیوورجیان اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کچھ جدید تر ٹکنالوجیاں جن کا اثر انسانی پیش رفت پر پڑے گا، وہ توانائی، سائبر ٹیکنالوجی، روبوٹکس ، مصنوعی ذہات، کوانٹم میکینکس، جین ایڈیٹنگ اور خلائی جستجو سے متعلق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سبھی چیزوں کے مستقبل میں جیو پولیٹیکل (جغرافیائی سیاسی) اثرات مرتب ہوں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کی ممتاز عوامی اور سیاسی حصولیابیوں نیز ہند امریکہ تعلقات کے فروغ میں ان کے تعاون کے اعتراف میں ییرے ون اسٹیٹ یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More