15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم کا مقصد کسی فرد کی مجموعی ترقی ہونا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد دل و دماغ کی بہترین کوالٹی کو فروغ دے کرفردکی مجموعی ترقی ہونا چاہیے۔وہ آج میزورم کے آئیزول میں میزورم یونیورسٹی میں تعلیمی اور سیمنیار کمپلیکس کا افتتاح کرنے اور طلباء اور ریسرچ اسکالروں کے ہاسٹل کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر میزورم کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نربھے شرما، میزورم کے وزیر خزانہ جناب پولال سوتا اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچہ معیاری تعلیم کے لئے بہتر صورتحال پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جدید بنیادی ڈھانچے کے ساتھ یہ کیمپس نوجوان لوگوں کے لئے اپنی تعلیمی خواہشات کو پورا کرنے اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ یہ کیمپس ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کو آج کے ایسے طالب علم تیار کرنے چاہئے جو کل کے چیلنجوں کا سامنا کرسکیں۔انہیں نہ صرف جدید ترین علم سے لیس ہونا چاہئے ، بلکہ انہیں اپنے اپنے منتخب شعبوں میں کامیاب کرنے کے لئے ضروری صلاحیت بھی پیدا کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ صنعتکار  بننے پر غور کریں اور روزگار مانگنے والے نہیں، بلکہ روز گار دینے والے بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سامنے اپنے کیریئر کے لئے بہت سے متبادل ہوں گے اور انہیں ایسے کیریئر کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے وہ جذباتی لگاؤ رکھتے ہوں اور اسی مناسبت سے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہماری مسابقتی صلاحیتوں کو بڑھانے، ہمیں با اختیار بنانے، ہمیں روشن خیال بنانے، روزگار اور ہماری روزگار کی اہلیت کو بڑھانے کے لئے ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More