27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم کے مرکزی وزیر نے آئی آئی ٹی روڑکی کے نئے لیکچر ہال کمپلیکس وسینٹرلائزڈ ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشنگ اور ایک سیویج ٹریٹ مینٹ پلانٹ کا ورچوولی طور پر افتتاح کیا

Urdu News

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج روڑکی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ایک نئے لیکچر ہال کمپلیکس وسینٹرلائزڈ ہیٹنگ، وینٹی لیشن ، ایئر کنڈیشنگ اور ایک گندے پانی کے نکاسی کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح آن لائن موڈ کے ذریعے کیاگیا۔  اس موقع پر تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔ آن لائن افتتاحی تقریب میں آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر اجیت کے چترویدی، آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر منورنجن پریدا، ڈین، ایسوسی ایٹ ڈینز،ڈپارٹمنٹس، سینٹرس ہیڈ، پروفیسر، انچارج، رجسٹرار، جوائنٹ رجسٹرار اور آئی آئی ٹی روڑکی میں ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ آئی آئی روڑکی ملک کے لئے باعث فخر ہے، کیونکہ یہ ایشیا میں سب سے پرانا تکنیکی ادارہ ہے۔ آئی آئی ٹی روڑکی نے ہندوستان میں تعلیمی شعبے میں مہارت کا یک ریکارڈ قائم کیا ہے اور وہ نئے بھارت کی تعمیر میں سرگرمی سے تعاون دے رہا ہے، جس کا خواب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیکھا ہے۔ آئی آئی ٹی روڑکی کی بنیاد پہاڑی خطے میں واقع ہے، جہاں بائیو ڈائیورسٹی کا خزانہ ہے۔ البتہ اس خطے میں انسان اور جانور کے درمیان جھگڑا عام ہوگیا ہے۔ وزیر موصوف نے اپیل کی کہ آئی آئی ٹی روڑکی کو انسان اور جانور کے بیچ جھگڑے کو کم کرنے کے لئے ایک ٹھوس حل کے ساتھ آگے آنا چاہئے اور سائنسی، سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے میں تعاون دینا چاہئے۔

جناب پوکھریال نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں ملک کے نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کے لئے ایک نیا فریم ورک پیش کیاگیا ہے۔ حکومت نے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا اور مستقبل کے چیلنجوں اور ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے تعلیم کے نظام میں خاطر خواہ تبدیلیاں لانے کے لئے کافی کوشش کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ سے طلبا کو ایک طاقت ملے گی اور ہندوستان کو اک ترقی یافتہ،ڈیجیٹل اور خودکفیل ملک بنانے کے لئے ایک راستہ ہموار ہوگا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بڑھانے میں بنیادی ڈھانچے کا ایک کلیدی رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین نئے پروجیکٹس لیکچر ہال کمپلیکس، سینٹرلائزڈ ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشنگ اور ایک سیویج ٹریٹ مینٹ پلانٹ وقت کی ضرورتوں کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرے گا اور انہیں عالمی معیارات کے مطابق لاسکے گا۔ انہوں نے اس پہل کے لئے آئی آئی ٹی روڑکی کو مبارکباد دی اور ان کی تمام مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

لیکچر ہال کمپلیکس کی تعمیر کا کام 2016 میں شروع ہوا تھا اور اس پر تقریباً آئی این آر 80.25 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ 13254 مربع میٹر کے علاقے میں تیار کیاگیا ہے۔

آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر چترویدی نے انسٹی ٹیوٹ کے اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور اپنی قیمتی وقت دینے کے لئے تعلیم کے مرکزی وزیر اور تعلیم کے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئی آئی ٹی روڑکی کی ترقی کے لئے ان کی نیک خواہشات کے منتظر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More