نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل نے 18 جنوری 2018 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں سفارش کی تھی کہ تفریحی پارکوں میں داخلے پر لگنے والے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کردی جائے۔ ان تفریحی پارکوں میں تھیم پارک ، واٹر پارک ، جوائے رائڈ ، میری-گو-راؤنڈ ، گو-کارٹنگ اور بیلے وغیرہ شامل ہیں۔ ان پر داخلے کے لئے جی ایس ٹی کی شرح 28 فی صد سے کم کرکے 18 فی صد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اب تک ان خدمات کے لئے 28 فی صد جی ایس ٹی لگتا تھا ۔ بہت سے مقامات سے اس طرح کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ تفریحی پارک سماجی تفریح کو فروغ دیتے ہیں اور ان سے بچے اور ان کے افرادِ خاندان بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ یہ لوگ تفریحات میں سرگر م حصہ لیتے ہیں اس لئے جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے 18 فی صد کردیا جائے۔
کونسل کی ان سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں نوٹی فکیشن 25 جنوری 2018 کو جاری کردیا گیا ۔ اس طرح اب تفریحی پارکوں میں داخلے پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فی صد ہوگی۔ ان تفریحی پارکوں میں تھیم پارک ، واٹر پارک، جوائے رائڈ، میری-گو –راؤنڈ، گو کیٹرنگ اور بیلے شامل ہیں۔
یہ توقع کی جاتی ہے کہ اور امید ہے کہ ریاستیں مقامی حکام (پنچایتوں ، میونسپلٹیوں ، ضلع کونسلوں ) کی طرف سے عائد ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گی ، تاکہ تفریحی پارکوں پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ نہ ہو۔ اس سے ا س بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں جو کمی کی جارہی ہے اس کا فائدہ بچوں اور ان کے کنبوں کو ملے گا۔