16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تقریبا 1400 کروڑ روپئے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی،  اعظم جناب نریندر مودی نے آج دادر اور نگر حویلی کے سلواسامیں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

انھوں نے دادر اور نگر حویلی کے سائلی میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے دادر اور نگرحویلی کے لیے آئی ٹی پالیسی کا اجرا کیا ۔دادر اور نگر حویلی میں ایم آروگیہ موبائل ایپ اور  ہردروازے پر جاکر کوڑا جمع کرنا، خشک فضلا کو الگ کرنا اور ان کی پروسیسنگ کا بھی آغاز کیا گیا۔ انھوں نے آیوشمان بھارت کے مستفیدین کے درمیان گولڈ کارڈ بھی  تقسیم کیا اور مستفیدین کو ون ادھیکار پتر بھی دیا۔

وزیر اعظم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 1400 کروڑ روپئے سے زیادہ کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا یا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبے  رابطہ کاری ، بنیادی ڈھانچے، صحت ، تعلیم وغیرہ کے مختلف پہلوؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے نئی صنعتی پالیسی اور نئی آئی ٹی پالیسی شروع کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کے شہریوں کی بہبود کے لیے اپنی حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر پر کام کر رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ دمن اور دیو نیز دادر اور نگر حویلی دونوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا ہے دونوں مرکز کے زیر انتظام خطوں کو کیروسین سے  بھی پاک  قرار دیا گیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ آج دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایل پی جی کنکشن، بجلی کنکشن اور پانی کا کنکشن دستیاب ہے۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے غریب شہریوں کو مکان دیئے گئے ہیں۔ آیوشمان بھار ت کے تحت فائدہ کے حق دار دونوں خطوں کے لوگوں کو گولڈ کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔

 انھوں نے وضاحت کی کہ پچھلے تین برسوں میں مرکز کے زیر انتظام دونوں خطوں میں 9000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جس کے باعث کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  میڈیکل کالج دادر اور نگر حویلی  کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی دادر اور نگر حویلی نیز دمن اور دیو کو اپنا  کو اپنا پہلا میڈیکل کالج مل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال میڈیکل کالج کو آپریشنل بنانے کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک دونوں مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں ایک سال میں صرف 15 میڈیکل سیٹیں تھیں اور اس میڈیکل کالج کے قیام کے ساتھ اب 150 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالج لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

آیوشمان بھارت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی حفظان صحت کی اسکیم ہے۔ اور ہر روز 10000 غریب افراد اس اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے قیام کے بعد سے صرف 100 دنوں میں 7 لاکھ  سے زائد غریب  مریضوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہروں اور گاؤں میں غریبوں کو ایک مستقل گھر فراہم کرنے کے لیے وسیع مہم چل رہی ہے۔

انھو ں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں جس نے پانچ سال میں صرف 25 لاکھ گھر بنائے تھے، ہم نے پانچ سال میں ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد گھر بنائے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس کی بھی نشان دہی کی کہ اکیلے دادر اور نگر حویلی میں 13 ہزار خواتین کو مفت گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ قبائلی لوگوں کے فلاح وبہبود  کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ون دھن یوجنا کے تحت جنگلوں کی پیداوار میں  اضافی قدر کے لیے مرکز قائم کیے جارہے ہیں، جب کہ قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ دادر اور نگر حویلی میں سیاحت کے بہت امکانات ہیں۔ اس علاقے کو سیاحت کےنقشے پر  لانے کے لیے کئی پہل کی جارہی ہے۔

انھو ں نے کہا کہ ماہی گیروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیلے انقلاب کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ ماہی گیری کے شعبہ میں اصلاح کے لیے ایک خصوصی فنڈ قائم کیا گیا تھا۔ اس شعبہ کو فروغ دینے کے لیے مذکورہ فنڈ کے تحت  7500 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 125 کروڑ ہندوستانی ان کے کنبے ہیں اور وہ ان کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More