16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام اسکولی نصاب میں 50 فیصد تک تخفیف کی جانی چاہیے:نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں تمام تر اسکولوں کے نصابات میں 50 فیصد تک کی تخفیف کی جانی چاہئے اور طلباء کو 50 فیصد تعلیم درجات میں اور 50 فیصد کھیل کے میدانوں سے حاصل کرنی چاہئے۔ موصوف آج حیدرآباد میں بھارتی ودیا بھون کے طلباء سے گفت وشنید کررہے تھے۔ تلنگانہ ڈپٹی وزیراعلیٰ جناب محمد محمود علی اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارتی ودیا بھون نے  ملک کے تعلیمی منظر نامے میں 1938 میں اپنے قیام کے دنوں سے ہی ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طلباء کو جلد ہی بھارت کی ترقی کے سفر میں قائدکا کردار ادا کرنے کے لئے بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنے آپ کو خود کو تیا ر کرنے کا عمل آج سے شروع کردینا چاہئے تاکہ آپ نئے اور متحرک بھارت کے قائدین کی جگہ لینے کے لئے تیار رہیں۔

کتابوں سے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے، اس امر کا اعتراف کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ جاننا بھی اچھا ہے کہ حقائق کیا ہیں اور تھیوری کیا ہے۔ تاہم اس سے بھی کہیں زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان کے عملی استعمال کے نظریئے اور پیمانے کو سمجھا جائے اور ان کی بہتر تفہیم حاصل کی جائے۔ یہ بات سیکھنا ضروری ہے کہ کیسے کیا جائے اور عملی اور افادی دانشوری کیسے حاصل کی جائے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ پورا امتحان بچے کی صلاحیت کے اندازے اور اس کے مکمل تخمینے پر مبنی ہونا چاہئے اور اس سے اس کے ارد گرد موجود چیزوں کے بارے میں سوال کیا جانا چاہئے۔ اس طریقے سے نوجوان اذہان کبھی بھی صورت حال جیوں کی تیوں رہے اس سے مطمئن نہیں ہوں گے بلکہ وہ اسے بدلنا چاہئیں گے اور یہ نسبتاً آسان بھی ہوگا۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے نوجوان طلباء سے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے آپ کو  کسی بھی صورت میں نمبرات کے دائرے میں محدود نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اندر آپ کے رپورٹ کارڈ میں دئے گئے نمبران سے کہیں زیادہ  صلاحیتیں موجود ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے خیال ظاہر کیا کہ دی جانے والی تعلیم ایسی ہونی چاہئے جو جامع وسیع اور مجموعی نوعیت کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کا صرف آدھا وقت کلاس روم لرننگ یا درجات میں دی جانی والی تعلیم پر صرف کیا جانا چاہئے اور بقیہ وقت  کھیلوں کے میدان میں اور فطرت کے دامن میں گزارا جانا چاہئے۔ زندگی کے کچھ اہم اسباق بچوں کے ذریعے کھیل کے میدانوں میں یعنی کھلاڑی والے جذبے کے تحت ، درد مندی اور ٹیم ورک کے توسط سے سیکھے جاتے ہیں۔

طلباء کو جسمانی طور پر چاق چوبند رکھنے کے علاوہ اسکولوں کو دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے خیال ظاہر کیا کہ فنون لطیفہ کے تئیں دلچسپی جگائی جانی چاہئے اور ادبی سرگرمیوں کے تئیں بھی بچوں کو راغب کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ چیزیں بچوں کو انداز حیات کا فن سیکھنے  کا درس دیتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More