Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام اشیاء کی تھوک قیمتوں کا سرکاری عدد اشاریہ برائے دسمبر 2016

Urdu News

نئی دہلی،16؍جنوری، تمام اشیاء کی تھوک قیمتوں کا سرکاری عدد اشاریہ 2004-05 مساوی ایک سو کی بنیاد پراس سے گزشتہ ماہ کے 183.1 (عارضی ) سے 0.2 فیصد بڑھ کردسمبر 2016 کے لئے 182.8 ( عارضی ) ہو گیا ۔ افراط زر کی سالانہ شرح تھوک قیمتوں کے ماہانہ عدد اشاریہ کی بنیاد پر دسمبر ، 2016 کے لئے 3.39 فیصد ( عارضی ) ہو گئی جبکہ اس سے گزشتہ ماہ کے دوران یہ شرح 3.15 فیصد ( عارضی ) تھی اورگزشتہ سال کے مذکورہ ماہ کے دوران یہ شرح منفی 1.06 فیصد تھی ۔

تمام اہم بنیادی اشیاء کے گروپ کے اشاریہ میں 1.2 فیصد کی تخفیف واقع ہوئی اور یہ اشاریہ گزشتہ کے 259.4 ( عارضی ) سے کم ہو کر دسمبر ، 2016 کے لئے 256.3 ( عارضی ) ہو گیا۔

غذائی اشیاء کے اشاریہ میں 2.2 فیصد کی تخفیف واقع ہوئی اور یہ اشاریہ اس سے گزشتہ ماہ کے 276.1 ( عارضی ) سے کم ہو کر دسمبر ، 2016 کے لئے 270.1 ( عارضی ہو گیا ۔ اشاریہ میں یہ تخفیف پھلوں ، سبزیوں ، مونگ اور مسور ، یرد ، میز ، ارہر اور پولٹری چکن کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی ۔ تاہم راگی ، کافی ، گیہوں ، جوار ، باجرہ ، انڈہ، مچھلی ، چائے ، سمندری مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

غیر غذائی اجناس کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہواہے اوریہ اس سے گزشتہ ماہ کے 221.4 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر ، 2016 کے لئے 225.6 ( عارضی ) ہوگیا ۔یہ اضافہ پھولوں ، مونگ پھلی کے دانے ، گوار کے بیج،سویا بین اور اس کے پھول ، السی، کپاس اور میسٹا ، ناریل کے ریشے ، چارے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوئی ۔ تاہم سورج مکھی ، خام اون ،خام ربڑ ، گنا ، خام ریشم ،خام جوٹ ، تل ، ارنڈی کے بیج ، ناریل ، کسم ، ریپ سیڈ اور سرسوں کے بیج کی قیمتوں میں کمی آئی۔ معدنیاتی اشیاء کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 2.8 فیصد کی کااضافہ ہوا اور اس سے گزشتہ ماہ کے 207.4 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر ، 2016 کے لئے 213.3 ( عارضی ) ہو گیا ۔

ایندھن اور بجلی کی اہم اشیاء کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 0.7 فیصد کااضافہ ہوا اور یہ اس سے گزشتہ ماہ کے اشاریہ 190.7 ( عارضی) سے بڑھ کر دسمبر، 2016 کے لئے 192.1 ( عارضی ) ہو گیا ۔

تیار مصنوعات کی قیمتوں کے اشاریہ میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ اس سے گزشتہ ماہ کے157.9 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر ، 2016 کے لئے 158.0 ( عارضی ) ہو گیا ۔

تیار غذائی اشیاء کی قیمتوں کے اشاریہ میں 0.2 فیصد کی کمی آئی اور یہ اس سے گزشتہ ماہ کے 194.0 ( عارضی ) سے کم ہو کر 193.7 ( عارضی ) ہو گیا اشاریہ میں یہ کمی گیہوں کے آٹے ، میدہ ، سوجی ، مصالحے جات ، چینی ، ناریل کے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی ۔

تاہم بیسن،کھلی ، مونگ پھلی کے تیل اور گڑ ، آٹا، گھی، سویابین کے تیل، سوجی،سورج مکھی کے تیل، اور بیکری اشیاء کی قیمتوں کے اشاریہ میں اضافہ درج ہوا ۔

منشیات ، تمباکو اور تمباکو سے بنی ہوئی اشیاء کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کا اضافہ درج ہوا اور اس سے گزشتہ ماہ کے عدد اشاریہ 221.6 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر ، 2016 کے لئے 221.9 ( عارضی ) ہو گیا ۔ ملبوسات کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی اوریہ اس سے گزشتہ ماہ کے اشاریہ 141.8 ( عارضی ) سے کم ہوکر دسمبر، 2016 کے لئے 141.6 ( عارضی ) ہو گیا ۔

لکڑی اور لکڑی سے تیار اشیاء کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 2.0 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ اس سے گزشتہ ماہ کے عدد 197.66 ( عارضی ) سے کم ہو کر 193.7 ( عارضی ) ہو گیا ۔ یہ تخفیف پلائی ووڈ اور فائبر بورڈ کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی ۔

کاغذ اور کاغذ سے تیار سامان کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں0.4فیصد کا اضافہ ہوا اوریہ اس سے گزشتہ ماہ کے اشاریہ 156.4 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر، 2016 کے لئے157.0 ( عارضی ) ہو گیا ۔ یہ اضافہ نالی دار شیٹکے ڈبے، اور چکنے بنائی دار کاغذ اور لکھنے، پڑھنے کے کام آنے والے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ۔ تاہم کاغذ کے کارٹون ؍ ڈبے ، کاغذ کے رول ، اخباری کاغذ ، کاغذ کے گودے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔

چمڑے اور چمڑے سے تیار اشیاء کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 0.7فیصد کی کمی آئی اوریہ اس سے گزشتہ ماہ کے اشاریہ 147.1 ( عارضی ) سے بڑھ کر دسمبر، 2016 کے لئے 146.1( عارضی ) ہو گیا ۔ یہ کمی جوتوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More