20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام سرکاری اسکولوں میں اجابت خانوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے سوچھ ودیالیہ اسکیم

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایک سال کے اندر یعنی 15اگست 2015 تک تمام سرکاری اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علاحدہ اجابت خانے فراہم کرنے کی سوچھ ودیالیہ اسکیم شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت جو نشانہ مقرر کیا گیا تھا وہ تمام سرکاری ابتدائی اور ثانوی 261400 اسکولوں میں 417796 اجابت خانوں کی تعمیر ؍ دوبارہ تعمیر کے ساتھ پورا کرلیا گیا ہے۔

سرکاری شعبے کے 64 اداروں (پی ایس یو ایس) نے سوچھ ودیالیہ اسکیم کے تحت اسکولوں میں اجابت خانوں کی تعمیر میں حصہ لیا۔

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے ایک کتابچہ اور پمفلیٹ سوچھ بھارت: سوچھ ودیالیہ  کے بارے میں جاری کیا ہے۔ اس میں سوچھ ودیالیہ اسکیم کے تحت ٹوائلیٹ بلاکوں کی تقسیم کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ اسکولوں میں اجابت خانوں کی تعمیر اور تعمیراتی عمل کی نگرانی کا کام متعلقہ ریاست کی ذمے داری ہے۔ 300 سے زیادہ مرکزی مشاہدین نے پورے ملک کے اضلاع کا دورہ کیا اور اس اسکیم کے تحت تعمیر کئے جانے والے اجابت خانوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ سوچھ ودیالیہ کے تحت تعمیرشدہ اسکول کے اجابت خانوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان اجابت خانوں کو استعمال بھی کیا جائے اور طلبہ اور ٹیچروں کے رویے میں تبدیلی کے لئے اقدامات کریں۔ یہ تبدیلی آگاہی کی مہم کے ذریعے لائی جانی چاہئے، تاکہ اسکول کے اجابت خانوں کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور انھیں استعمال کیا جاسکے۔

اس محکمے نے سرو شکشا ابھیان (ایس ایس اے) اور راشٹریہ مدھیامک شکشا ابھیان (آر ایم ایس اے) اسکیموں کے تحت خصوصی فنڈ مختص کئے ہیں، جس کا مقصد ابتدائی اور ثانوی اسکولوں میں اجابت خانوں کی تعمیر سمیت 18-2017 کے دوران سواستھ ایکشن پلان (ایس اے پی) پر عمل درآمد کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو راغب کرنا ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت نے تمام ریاستوں کے پنچایتی راج محکموں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اسکولوں میں گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں میں اجابت خانوں کی تعمیر، موجودہ اجابت خانوں کی مرمت وغیرہ اور پینے کے پانی کے انتظام کی گنجائش رکھیں۔

یہ اطلاع انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت جناب اوپیندر کشواہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More