16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام طرح کی تجارتوں کے لئے قیمتوں میں کٹوتی اور ویلیو ایڈیشن ایک منتر ہوناچاہئے:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی۔ کامرس اور صنعت  اور شہری  ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے آج نئی دہلی میں کہا کہ تمام طرح کی تجارتوں کے لئے قیمتوں میں کٹوتی اور ویلیو ایڈیشن ایک منتر ہوناچاہئے۔ وزیر موصوف انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤ نٹینٹس کے ذریعہ منعقدہ 58 ویں قومی قیمت کنوینشن( نیشنل کوسٹ کنوینیشن۔         2018) میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ یہ مقابلے کا دور ہے، تجارت  کی کامیابی،  کوسٹ افیکٹیو یعنی لاگت کی نسبت سے سود مندی پر منحصر ہے اور لاگت اکاؤنٹینس، لاگت سے متعلق شعور پیدا کرنے اور تجارت کی لاگت کی نسبت سود مند ماڈل کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ تاہم اس کے لئے کوالٹی سے سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئے۔

کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤ نٹینس آف انڈیا کے صدر سنجے گپتا اور پورے ہندوستان کے کوسٹ اکاؤ نٹینٹس، نئی دہلی میں منعقدہ اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More