27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ ڈالنے کی شناخت سے متعلق مشینوں (وی وی پی اے ٹیز) کے 100 فی صد استعمال سے آزادانہ اور منصفانہ چناؤ میں رائے دہندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، انتخابی کمیشن نے  گجرات میں انتظامی  نظام ، سیکورٹی پروٹوکولز اور طریقہ کار پر مبنی چیک اینڈ بیلنسز  کا ایک مناسب فریم ورک پیش کیا ہے جو چناؤ کے دوران  الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں(ای وی ایم) اورووٹ ڈالنے کی شناخت سے متعلق مشینوں ( وی وی پی اے ٹیز)  کے استعمال میں  ای وی ایم / وی وی پی اے ٹیز یا طریقہ کار میں  خامیوں کے کسی ممکنہ استعمال کو روکتا ہے۔ چناؤکمیشن کے ذریعہ  یہ  تحفظات ہر مرحلہ میں سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اوران کے   نمائندوں کے سرگر م طور پر ملوث ہونے کے ساتھ پوری طرح شفافیت  کے ساتھ نافذ کئے جارہے ہیں تاکہ ای وی  ایم اور وی وی پی اے ٹی کی افادیت  اور بھروسے مندی  پر  ان میں  اعتماد پیدا کیا جاسکے۔  یہ سبھی کام کاج اور طریقہ کار  ضلع انتخابی افسروں، ریٹرننگ افسروں ، اسسٹنٹ  ریٹرنگ افسروں اور ان دیگر   چناؤ سے متعلق افسروں کے ذریعہ  نافذ کئے گئے ہیں  جو اپنے  سپرنٹنڈنٹس کی   ہدایت اور  کنٹرول کے تحت  کام کرتے ہیں۔

 انتخابی کمیشن  کی زبردست سلامتی اور چناؤ مشینری کے ذریعہ انتطامی پروٹوکول  پر  سختی سے کاربند رہنے کی وجہ سے  9 دسمبر 2017 کو ہوئے  چناؤ کے پہلے مرحلے کے دوران انتخابی  گڑبڑیوں کی کوئی گنجائش نہیں  بچی تھی۔ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹیز نے تکنیکی خرابیوں  کا فی صد  نہ کے برابر تھی جنہیں   چناؤ کو خوش اسلوبی   سے کرانے کے لئے   مشینیں  تبدیل کرکے  فوراً حل کردیا گیا تھا۔ چناؤ کے پہلے مرحلے کے دوران بیلٹس یونٹس میں صرف  0.75فی صد کنٹرول یونٹ میں 0.75 فی صد اور وی وی پی اے ٹیز میں 2.8 فی صد تکنیکی خرابیاں پیدا ہوئی تھی۔ تمام وی وی پی اے ٹیز کے   استعمال کے ساتھ ووٹروں نے   اعتماد محسوس کیا تھا اور انہیں   انتخابی عمل  اور شفافیت  کے بارے میں دوبارہ  یقین دلایا گیا تھا۔

انتظامی اور طریقہ کار  پر مبنی   تحفظات  کی مکمل   تفصیلات

انتظامی طریقہ کار  کے جامع  فریم ورک  اور طریقہ کار پر مبنی تحفظات  کو تمام ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹیز کی  پہلی سطح کی چیکنگ، (ایف ایل سیّ کے دوران ہر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے ذریعہ  کرائے   گئے نقلی  چناؤ کے سخت نظام پر مشتمل ہے ۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے  کہ چناؤ سے متعلق تمام مذکورہ سرگرمیاں   سیاسی  پارٹیوں  کے نمائندوں، امیدواروں اور چناؤ ایجنٹ کی موجودگی میں کی گئی ہیں۔

ا ی وی ایمس اور وی وی پی اے ٹیز کی  پہلی سطح کی چیکنگ:

ای وی ایم  اور وی وی پی اے ٹیز کی پہلی سطح کی چیکنگ  ہر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے لئے کئ گئی تھیں۔  جنہیں گجرات میں آئندہ چناؤ میں استعمال کیا جائے گا ۔ پہلی  سطح کی  چیکنگ   سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مینوفیکچرر س کے انجیئنروں کی موجودگی میں کئی گئی۔    پہلے سطح کی چیکنگ کا پورا عمل   ویڈیو گرافی  /سی سی ٹی وی کوریج کے تحت متعلقہ    ضلع  چناؤ  افسر کی نگرانی میں   کیا گیا تھا۔ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی کسی قسم کی   خرابی  کو دور کرنے کےلئے انہیں   فیکٹریوں کو بھیج دیا گیا تھا  تاکہ ان مشینوں کو   چناؤ میں استعمال نہ کیا جاسکے۔

گجرات میں آئندہ  آنے والے عام چناؤکے لئے  معاون پولنگ اسٹیشنوں کو چھوڑ کر  50 ، 128 ، پولنگ اسٹیشن ہیں جس کے لئے    81860 بیلٹ یونٹس  ، 66358 کنٹرو یونٹ ، 71564 وی وی پی اے ٹیز  استعمال کئے گئے ہیں۔ 9 دسمبر 2017 کو چناؤ کے پہلے مرحلے کو   پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے جہاں 66.75 فی صد ووٹروں نے آزادانہ ، منصفانہ  اور شفاف طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

 پولنگ کا دوسرا مرحلہ 14دسمبر 2017کو ہوگا ۔ جہاں 25515 پولنگ اسٹیشنوں پر  93 اسمبلی حلقوں میں   ووٹنگ ڈالے جائیں گے۔ ان 25515 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے کمیشن نے  40027 بیلٹ یونٹس  ، 32633 کنٹرول یونٹس اور 35061وی وی پی اے ٹی ایز قائم کی ہیں۔

ریاست گجرات میں   چناؤ کمیشن نے الیکشن کے پیش نظر  چناؤ سے متعلق  عملے کوجامع تربیت دی ہے اور ان میں صلاحیت سازی پیدا کی ہے ۔ اب تک3350     تربیت پانے والے اہلکاروں  نے تربیت حاصل کی ہے جس میں  پولنگ عملے،   سیکٹر افسروں  اور نوڈل افسروں پر مشتمل193662 پولنگ اسٹاف نے تربیت حاصل کی ہے۔  ان سبھی پولنگ اسٹاف کو  چناؤ کو خوش اسلوبی سے کرانے کے لئے ای وی ایم  اور وی وی پی اے ٹیز کے کام کاج کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔

چناؤ لڑنے والے امیدواروں یا انکے نمائندں کی موجودگی میں گجرات الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی میں امیدوار   سیٹنگ  پہلے ہی مکمل  کرلی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے چناؤ لڑنے والےا میدواروں کے لئے  پیشگی تحریری  اطلاعات کے ذریعہ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔

کمیشن نے  اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کسی بھی غیر مجاز شخص کو  چناؤ سے پہلے ، چناؤ کے دوران یا دوران کے بعد  ای وی ایمس اور وی وی پی اے ٹیز تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیشن  ملک کے عوام کو   پھر یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ    کمیشن    چناؤ کی پاکیزگی، دیانت دار ی اور ساکھ کو برقرار رکھنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گا اور ملک کی  انتخابی جمہوریت میں عوام کے   اعتماد اور بھروسے کو   قائم رکھے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More