نئی دہلی۔ ہندوستان کی انتخابی کمیشن نے تمام ریاستوں میں عام انتخابات کے لئے ای وی ایم وی وی پی اے ٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔2019 میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے تقریبا 10.6 لاکھ پولنگ سٹیشنوں میں 100 فیصد وی وی پی اے ٹی کی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے، لازمی طور پر پہلی سطح جانچ اور ضلعی افسران کی تربیت بھی کی جا رہی ہے۔
کمیشن باقاعدگی سے پبلک سیکٹر یونٹ کے سی ایم ڈی کے ساتھ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی تیار کرنے اوران کی فراہمی کی صورتحال حیثیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ 2019 میں، 22.3 لاکھ بیلٹ یونٹ، 16.3 لاکھ کنٹرول یونٹس اور آئندہ انتخابات کے لئے تقریبا 17.3 لاکھ وی وی پی اے ٹی استعمال کیے جائیں گے۔
ای وی ایم وی وی پی اے ٹی کی انونٹری کا انتظام یقینی طور پر ایک ایسے ٹریکنگ سسٹم سے کیا جاتا ہے جو مشینوں کی نقل و حرکت ، پہلے کی سطح کی انکوائری، رینڈمائزیشن اورووٹنگ کے دن کی خرابیوں کا پتہ لگانے کے سے متعلق تمام کارروائیوں کا پتہ لگاتا ہے ۔ ووٹروں کی مزید آسانی کے لیے ای وی ایم مینجمنٹ سوفٹ ویئر کی ایک تجرباتی مشق آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران منتخب اضلاع خاص طور پر اجمیر، اندور، دُرگ، ایزول اور محبوب نگر میں کی جائے گی۔
سال 2000 سے اب تک ریاستی اسمبلیوں کے 113 عام انتخابات اور 3 لوک سبھا انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جا چکی ہیں۔ پولنگ بوتھوں پر قبضہ کرنے اور بیلٹ پیپر کی گنتیوں میں غلطیوں اور تاخیر کا دور ای وی ایم کے استعمال سے ختم ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ، بیلٹ پیپر کے استعمال کے دوران ہر اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ باطل قرار دیے جانے کا دور بھی ختم ہوگیا ہے۔ بہت سے انتخابات میں اس طرح کے باطل ووٹوں اور جیتنے کے ووٹوں کا فرق بہت زیادہ رہا ہے ۔ای وی ایم میں وی وی پی اے ٹی سے ووٹروں کے اعتماد اور انتخابی عمل کی شفافیت میں مدد ملے گی۔