20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین کو قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر وزیراعظم کی مبارکباد

PM congratulates all sportspersons and sports enthusiasts on National Sports Day; pays tributes to legendary Hockey player Major Dhyan Chand
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تمام کھلاڑیوں اور کھیل کود کے شائقین کو قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اساطیری حیثیت کے حامل ہاکی کے معروف کھلاڑی میجر دھیان چند کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر میں تمام کھلاڑیوں اور کھیل کود کے شائقین کو جو بڑے ذوق وشوق کے ساتھ کھیل کود سے وابستہ رہے ہیں اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں غیرمعمولی ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی اساطیری کھیل کود ہنرمندی نے بھارتی ہاکی میں معرکۃ الآراء ابواب رقم کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھیل کود سے جسمانی درستگی حاصل ہوتی ہے، ذہن چاق وچوبند رہتا ہے اور شخصیت کو جلا ملتی ہے۔ بھارت میں زبردست کھیل کود صلاحیتیں مضمر رہی ہیں، اسے بروئے کار لانے کیلئے انڈیا اسپورٹس کی جانب سے ایک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔

نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل، نوجوانوں کو کھیل کود کوبطور کریئر اپنانے اور اس شعبے میں نمائندہ مقام حاصل کرنے کے لئے لازمی رہنمائی اور امداد فراہم کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More