17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمباکو مصنوعات کے پکٹ پر صحت سے متعلق نیا مخصوص انتباہ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود  کی وزارت نے سبھی تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں پر صحت سے متعلق نئی مخصوص تنبیہات  کا اعلان کیا ہے ۔ ان نئی تنبیہات کا اعلان سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ و لیبلنگ ) ضوابط 2008 میں 3 اپریل 2018 کو جی ایس آر 331(ای) کے تحت ’’سگریٹس و دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ و لیبلنگ )  دوسری ترمیم ضوابط 2018‘‘ کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ ترمیم شدہ ضوابط کا اعلان یکم ستمبر 2018 سے ہوگا۔

 صحت سے متعلق نئی مخصوص تنبیہات حسب ذیل ہوں گی۔

  1. تصویر -1 یہ اپنے آغاز کے وقت سے لے کر بارہ مہینوں تک جائزہ ہوگی۔

تصویر -1

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0012FSK.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002IS5F.jpg

  1. تصویر -2 صحت سے متعلق نئی مخصوص تصویرتصویر نمبر 1 کی مدت ختم ہونے بعد یہ تصویر قابل نفاذ ہوگی۔

تصویر -2

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003NUTH.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004WEVS.jpg

صحت  سے متعلق   نئی مخصوص تنبیہات کی بس سے اہم اور کلیدی خصوسیات تمباکو چھوڑنے کے لئے صلاح و مشورہ طلب کرنے کے لئے ٹیلی فون نمبر ہوگا۔ اس تصویر کے سب سے نیچے ’’کوئٹ ٹو ڈے کال 1800112356‘‘درج ہوگا۔ اس سے تمباکو کا استعمال کرنے والوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور وہ کاؤنسلنگ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے جس کے نتیجے میں ان کے برتاؤ میں تبدیلی آئے گی۔ توقع ہے کہ اس سے تمباکو کو الوداع کہنے کی چاہت میں بھی اضافہ ہوگا۔ مزید یہ کہ اب ان تصاویر کا استعمال دھوئیں اور بغیر دھوئیں دونوں طرح کی تمباکو مصنوعات پر ہوگا۔

ٹول فری ٹوبیکو کوئٹ –لائن سروسز[1800112356] کاؤنسلنگ خدمات اور تمباکو کو خیر باد کہنے کیلئے حکمت عملی دستیاب کرائیں گی۔

پندرہ برس اور اس سے زیادہ کے عمر گروپ کے درمیان کئے گئے حالیہ دوسرے مرحلے کے گلوبل  ٹوبیکو سروے (جی اے ٹی ایس-2،  17-2016) کے مطابق سگریٹ پینے والوں میں سے 61.9 فیصد ، بیڑی پینے والوں میں سے 53.8 فیصد اور بغیر دھوئیں والے تمباکو کا استعمال کرنے والوں میں سے 46.2 فیصد نے سگریٹ ، بیڑی اور بغیر دھوئیں والے تمباکو کے پیکٹوں پر چھپی انتباہی تصاویر کو دیکھ کر تمباکو کو چھوڑنے کے بارے میں سوچا۔

مذکورہ نوٹیفکیشن  اور نئی انتباہی تصاویر کا پرنٹ ایبل ورژن وزارت کی ویب سائٹ   www.mohfw.gov.in.    پر دستیاب ہے۔ نئی انتباہی تصاویر کا پرنٹ ایبل ورژن جلد ہی سبھی علاقائی زبانوں میں وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب کرادیا جائے گا۔ مذکورہ التزامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم ستمبر سے نئی انتباہی تصاویر کے نفاذ سے پہلے تک یعنی31 اگست 2018 تک موجودہ تصاویر ہی جاری رہیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More