نئی دلّی، حکومت ہند کی صحت وکنبہ بہبود کی وزارت نےسبھی تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں کے لئے مخصوص صحت انتباہ کا نیا سیٹ جاری کیا ہے۔یہ کام سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات(پیکجنگ اور لیبلنگ) ضوابط 2008 کےجی ایس آر 331(ای)مجریہ 3 اپریل 2018‘‘ سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات( پیکیجنگ اور لیبلنگ) دوسرے ترمیمی ضوابط 2018’’ میں ترمیم کرکے کیا گیا ہے۔یہ ترمیم شدہ ضوابط یکم ستمبر 2018 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مخصوص صحت انتباہ کا نیا سیٹ حسب ذیل ہوگا۔
(اے)تصویر۔1جو کہ یکم ستمبر 2018 کو اپنے آغاز کے بعد سے آئندہ 12 ماہ کی مدت کے لئے جائز(ویلڈ)ہوگا۔
(بی)تصویر۔ 2جو کہ تصویر نمبر 1 کے آغاز کے 12مہینے پورے ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
تصویر۔ 2
تصاویر مخصوص صحت انتباہات کی تفصیلات اور ضابطے ویب سائٹ www.mohfw.gov.in.پر دستیاب ہے۔ان تصاویر کی اوپن فائل تمباکو مصنوعات بنانے والوں/ کاروبار کرنے والوں کو ویب سائٹ ntcp.mohfw@gmail.com یا
23062868 011-پر درخواست کرنے پر وزارت کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی ہے۔
مذکورہ بالا تفصیلات کی روشنی میں مطلع کیاجاتا ہے کہ
- وہ سبھی تمباکو مصنوعات جو یکم ستمبر 2018 کے بعد تیار کی گئی ہے یا درآمد کی گئی ہے یا جن کی پیکیجنگ کی گئی ہے، پر تصویر۔ 1 لگائی جائے اور وہ تمباکو مصنوعات جو یکم ستمبر 2019 کے بعد تیار کی گئی ہے یا درآمد کی گئی ہے یا جن کی پیکیجنگ کی گئی ہے، پر تصویر۔ 2 لگائی جائے۔
- کوئی بھی شخص جو کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات یا سگریٹ کے پروڈکشن، سپلائی، درآمد یا ڈسٹری بیوشن سے بلاواسطہ یا بالواسطہ جڑا ہوا ہو وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سبھی تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں پر مخصوص صحت انتباہات بالکل صحیح طریقے پر لگے ہوئے ہو۔
- مذکورہ التزامات خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے جس میں سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات(اشتہارات کا امتناع اور صنعت و تجارت، پروڈکشن، سپلائی اور ڈسٹری بیوشن) قانون 2003 کی دفعہ 20 میں مذکور سزا کے مطابق جیل ہوگی یا جرمانہ لگایا جائے گا۔