20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

توانائی کے حلقوں کی طرز پر آبی حلقوں کو فروغ دیا جائےگا: نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی باز آبادکاری کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ملک میں دریاؤں کو جوڑے جانے،بیراجوں ، پشتوں ، ربر کے پشتوں اور باندھوں کی تعمیر ، قطرہ قطرہ اور پائپ کے توسط سے سینچائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پانی کے بہتر تحفظ کے لئے توانائی کے حلقوں (سرکٹوں ) کی طرز پر ملک میں پانی کے حلقوں (سرکٹوں ) کی ضرورت کو بھی نمایاں کیا ہے۔ وہ آج نئی دلی میں دوسرے’’ انڈیا واٹر امپیکٹ سمٹ 2017 ‘‘سے خطاب کر رہے تھے۔

اس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پانی کی دستیابی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں اس کا بندوبست کرنے اور اس کا تحفظ کرنے کا طریقہ سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے مرکزی حکومت کے منصوبے کی تکمیل پانی کے معقول بندوبست کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ قطرہ قطرہ (ڈرپ) اور پائپ کے ذریعے سینچائی سے پانی کی بربادی میں کمی آئے گی اور یہ کسانوں کو سستی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو ، کرناٹک،تلنگانہ اور مہاراشٹرجیسی ریاستوں میں دریاؤں کو جوڑنے کے پروگرام سے پانی کے بحران میں کمی آئے گی۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ حکومت کے پروگراموں کے علاوہ عوام کی قوت ارادی ’’اویرل اور نرمل گنگا ‘‘ کے ہدف کے حصول کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باتیں بہت ہو چکیں اب کارروائی اور نتائج کے حصول کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ صاف ستھری گنگا سے متعلق سبھی پروجیکٹوں کا آغاز مکمل طور پر اکتوبر 2018 تک ہو جائے ۔

مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بازآبادکاری کی وزارت کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ نے ملک کے کئی حصوں میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل ایکیوفر میپنگ پروگرام کے تحت کرائے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی حصوں میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی ہے۔ فی کس پانی کی دستیابی میں بھی کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گہرے غور و خوض والے اجلاس سے کچھ ٹھوس مشورے اور کارروائی منصوبے ابھر کر سامنے آئیں گے اور آبی وسائل کے تحفظ اور گنگا کی صفائی کے لئے ایک یقینی حکمت عملی تیار کی جا سکے گی۔ گنگا ریور بیسن مینجمنٹ اینڈ اسٹڈیز کے لئے مرکز کے ذریعے تیار کیا گیا ’’ ویژن گنگا‘‘ نامی ایک ویژن دستاویز اس موقع پر جاری کیا گیا۔

چار روزہ اس سربراہ اجلاس کا انعقاد ،آئی آئی ٹی کانپور کے سینٹر فار گنگا ریور بیسن مینجمنٹ اینڈ اسٹڈیز کے ذریعے ، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بازآباد کاری کی وزارت کے نیشنل مشن فار کلین گنگا کے اشتراک سے کیا گیا ہے، جس میں خصوصی توجہ ’’ ویلوئنگ واٹر ٹرانسفارمنگ گنگا‘‘ پر مرکوز کی گئی ہیں۔ اس سربراہ اجلاس میں آبی شعبے سے متعلق بڑے اور چھوٹے سبھی امور پر گفت و شنیدہوگی۔ پہلا سربراہ اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More