نئی دہلی، ۔سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے تنظیموں /پبلک سیکٹر کے ادارو ں اورکارپوریٹ سیکٹر سے زور دے کر کہا ہے کہ جسمانی معذوری سے متاثر دیویانگ جنو کی مدد کرکے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) ادا کریں ۔ جناب گہلوت نے اس موقع پر ائیر پورٹ اتھارٹی آ ف انڈیا (اے اے آئی )اور پاور کارپوریشن آف انڈیا پی ایف سی کو آرٹیفیشیل لمس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کی مدد کے اشتراک سے بچوں میں امپلانٹ سرجری کے ذریعہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی پر مبارکباد دی ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ بات اپنے آپ میں انتہائی خوش آئند ہے کہ پبلک سیکٹر اور کارپوریٹ سیکٹر کے ادارے دیویانگ جنو ں کی امداد کی اپنی سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے آگے آرہے ہیں ۔ جناب گہلوت اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعہ سی ایس آر اقدام کے تحت اے اے آئی کی کو چیلر امپلانٹ سرجری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
جناب گہلوت نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہرسال 35000 بچوں کو کوچلیئر امپلانٹ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے اور سرکار نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 500 بچوں کو یہ سہولت فراہم کرانے کی اسکیم شروع کی ہے جو حقیقی تقاضوں سے کم تو ضرور ہے لیکن غیر اہم نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک حکومت ہند نے اے ڈی آئی پی کے تحت سی ایس آر کے سرمائے سے ملک میں 1000 سے زائد بچوں کو کوچیلئر امپلانٹ سرجری کی خدمات فراہم کرائی ہیں ۔