15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے قابل رسائی بھارت مہم کے تحت مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کیا

Urdu News

نئی دلّی، سماجی انصاف اور اختیار کاری کی وزارت کے تحت معذور افراد کو  اختیار کاری کے محکمے نے قابل رسائی انڈیا مہم کے اسٹیک ہولڈروں کے لئے ایک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) تیار کیا ہے۔ سماجی انصاف اور  اختیار  کاری کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے متعددد نوڈل وزارتوں کے سیکریٹری صاحبان کی موجودگی میں اس سسٹم کو لانچ کیا، جن میں مکانات اور شہری امور کی وزارت، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، شہری ہوا بازی کی وزارت، وزارت ریلوے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت، وزارت اطلاعات و نشریات اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے سیکریٹری شامل ہیں۔

            جناب گہلوت نے بتایا کہ یہ ایم آئی ایس پورٹل تمام نوڈل وزارتوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قابل رسائی بھارت مہم کے تمام نشانوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تمام کاموں کو بر قرار رکھنے اور ریئل ٹائم کی بنیاد پر اعداد و شمار حاصل کرنے میں مفید ثابت ہو گا۔

            معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کی سیکریٹری محترمہ شکنتلا گملن نے مطلع کیا کہ مقامات کی نگرانی کی قابل رسائی بنایا جا رہا ہے اور مقامات کے عکس کو اپ لوڈ کئے جانے کے عمل کے باعث یہ سسٹم مزید موثر ثابت ہو گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More