28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے نیشنل ٹرسٹ کی ’شمولیت والی جشن آزادی کی تقاریب‘کا افتتاح کیا

श्री थावर चन्द गहलोत ने नेशनल ट्रस्ट के समावेशी स्वाधीनता दिवस समारोहों का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی۔ اگست سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج یہاں نیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’شمولیت والی جشن آزادی کی تقاریب ‘ کا افتتاح کیا ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشنا پال گرجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی اور بارڈر سیکوریٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل جناب کے کے شرما مہمان خصوصی تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ان کی وزارت معذور افراد کی بہبود کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے اور گذشتہ تین برسوں کے دوران نئی اسکیم اور پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید معذور افراد کا احاطہ کرنے کی غرض سے معذوروں کے زمروں میں سات سے اکیس زمروں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ’شمولیت والی جشن آزادی کی تقاریب‘ کے انعقاد کے لیے نیشنل ٹرسٹ کی ستائش کی ۔ نیشنل ٹرسٹ نے اپنے ’جامع ہندوستانی پہل ‘کے حصے کے طور پر ان تقاریب کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ پہل ایک بیداری مہم ہے جس میں دانشورانہ اور ترقیاتی معذوری کے شکار 500 افراد کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تقریبا 2500 افراد منسلک ہیں۔ ’شمولیت والی جشن آزادی کی تقاریب ‘ ایک کل ہند سطح کی کوشش ہے ۔ اسی طرح کی سرگرمیاں بنگلور، گنٹور، جورہاٹ، ممبئی ، حیدرآباد، کولکاتہ ، کنیا کماری تریوندرم، وارانسی ، پٹنہ ، رائے گڑھ، احمد آباد ، ادے پور، دھنباد، بھوپال، بھوبھنیشور اور ہوشیار پور میں بھی منعقد کی گئیں ۔

نیشنل ٹرسٹ وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت حکومت ہند کا ایک آئینی ادارہ ہے جس نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی ’جامع ہندوستانی پہل ‘ کے حصے کے طور پر ’شمولیت والی جشن آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا ہے ۔ اس پہل کا مقصد دانشورانہ اور ترقیاتی معذوری کے شکار افراد کو شمولیت والی تعلیم ، شمولیت والے روزگار اور شمولیت والی کمیونٹی طرز زندگی کے ذریعہ یکساں مواقع فراہم کرانا ہے ۔

آج سات بجے شام سے نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نہرو پارک کے ارد گرد نیتی مارگ پر بڑے پیمانے پر آؤٹ ڈور بیداری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔’عصبیت سے پاک‘آج کے دن کا موضوع تھا ۔ اس میں دانشورانہ اور ترقیاتی معذوری کے شکار 500 افراد کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تقریبا 2500 افراد نے شرکت کی ۔اس میں یوگا ، ایروبک، وہیل چیئر باسکٹ بال ، جوڈوکراٹے، بکس کی گیند، نکڑ ناٹک ، تھیٹر ڈراما جیسی پر لطف ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں جو شمولیت والی چہل قدمی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

این ایچ پی سی ، این ڈی ایم سی ، بی ایس ایف اور این سی سی نے ’جامع ہندوستانی پہل ‘ کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون دیا ۔ نیشنل ٹرسٹ کے جوائنٹ سکریٹری چیف ایکزیکٹو آفیسر جناب مکیش جین نے کہا کہ’’ دانشورانہ اور ترقیاتی معذوری والے لوگوں کو شامل کئے جانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ’جامع ہندوستانی پہل‘ جیسے پروگرام بڑے پیمانے پر سماج کو حساس بناتے ہیں ۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More