نئی دہلی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے ایک تقریب میں جس کا اہتمام آج یہاں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے تحت ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے کیا تھا، ہونہار اور غیرمعمولی ایس سی/ ایس ٹی طلبا ءکو ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل ایوارڈز 2017 پیش کئے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرمملکت جناب کرشن پال گوجر، جناب وجے سامپلا اور ڈاکٹر امبیڈ کر نیشنل فاؤنڈیشن کی جوائنٹ سیکریٹری اور ممبر سیکریٹری رشمی چودھری بھی موجود تھیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 27 طلباء نے اپنے امتحانات میں 99 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں اور کئی مزید طلباء نے اپنے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور جسمانی ورزش کو نصاب میں شامل کیا جاناچاہئے کیونکہ کھیلوں اور جسمانی ورزش ایک شخص کو اصول پرست بناتی ہیں اور وہ ہر بات میں دسپلن کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا قومی میرٹ ایوارڈز دیگر باصلاحیت طلباء کو بہتر کرنے کے لئے حوصلہ دے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈ کر فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس مقصد سے کام کررہے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے عوام میں ڈاکٹر امبیڈ کر کے پیغام اور ان کے نظریہ کو آگے بڑھانے کے لئے سرگرمیوں اور پروگراموں کو نافذ کیا جائے۔
ڈاکٹر امبیڈ کر فاؤ نڈیشن( ڈی اے ایف)24 مارچ 1992 میں قائم کیا گیا تھا اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر اس فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن ہیں۔ ایوارڈ کی اسکیم 2002-2003 میں شروع کی گئی تھی اور ڈاکٹر امبیڈ کر فاؤنڈیشن یہ اسکیم نافذ کررہا ہے اوریہ ایوارڈ سینئر سیکنڈری اسکول امتحان ( دسویں کلاس ) کے ایس سی / ایس ٹی اور بارہویں کلاس کے سینئر سیکنڈری اسکول میں غیر معمولی کارکردگی کے لئے ایس سی طلباء کو دیئے جاتے ہیں۔ چاہے وہ طالبعلم سائنس، کامرس یا ہیومینٹیز کا ہو۔ملک میں فاؤنڈیشن کے ذریعہ طلباء کی کارکردگی سے متعلق معلومات سبھی 29 سینٹرل اسکول بورڈز سے حاصل کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر امبیڈ کر نیشنل میرٹ ایوارڈ 2017 کے لئے،2017 کے لئے ہندوستان میں 29 بورڈوں اور کونسلوں میں سیکنڈری اسکول سطح پر 336 ایوارڈ پانے والے طلباء تھے اور سینئر سیکنڈری سطح پر 529 ایوارڈ پانے والے طلباء تھے۔ان میں سے 190 ایوارڈ پانے وا لے طلباء نے آج ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جن میں 104 سیکنڈری اور 84 سینئر سیکنڈری کی سطح کے طلباء تھے۔
اس اسکیم کے تحت60 ہزار روپے، 50 ہزار روپے40 ہزار روپے تک نقد انعام ان طلباء کو دیا گیا جنہوں نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ ان طلباء کو ایک توصیفی سرٹیفکیٹ ڈاکٹر امبیڈ کر پر کتاب اور ہندوستان کے آئین کی ایک نقل بھی دی گئی۔ طالبات کو بھی نقد 40 ہزار روپے دئے گئے جنہوں نے سب سے زیادہ نمبرحاصل کئے ۔ اس کے علاوہ ایس سی / ایس ٹی کی ریاست کے اعتبار سے آبادی کی بنیاد پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے بعد سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 250 ایس سی/ ایس سٹی طلبا کو دس دس ہزار روپے خصوصی میرٹ ایوارڈ کے طور پر دیئے گئے۔
اس میرٹ ایوارڈ اسکیم کے لئے اہلیت کا ضابطہ حسب ذیل ہے۔
- دسویں اسٹینڈرڈ کے لئے طلباء کا تعلق ایس سی/ ایس ٹی سے ہونا چاہئے۔
- سینئر سیکنڈری بورڈ( بارہویں درجے) کے معاملے میں طالبعلم کا تعلق صرف ایس سی زمرے سے ہوناچاہئے۔
- ا یس سی/ ایس ٹی زمروں کے لئے علیحدہ ایوارڈز ہوں گے۔
- طالبعلم کسی تسلیم شدہ اسٹیٹ/ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن/ آئی سی/ ایس ٹی میں بیٹھنا چاہئے اور اس کے سینئر سیکنڈری امتحان(دسویں کلاس اور بارہویں کلاس) میں نمبر 50 فیصد سے کم نہیں ہونے چاہئے۔
- ہر سال فاؤنڈیشن ایوارڈ تقریب کے لئے ایک ساتھی کے ساتھ طلباء/ ایوارڈ پانے والے کو مدعو کرتا ہے اور انہیں ان کے گھر یا پڑھنے کی جگہ سے سلیپر کلاس کے ٹرین/ بس تک کا کرایہ ادا کرتا ہے اور واپسی کا بھی ٹکٹ دیا جاتا ہے۔فاؤنڈیشن ان کے رہنے ، کھانے، مقامی سفر، پارلیمنٹ ہاؤس ، امبیڈ کر میوزیم کے دوروں پر آنے والا خرچ برداشت کرتا ہے۔