17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلو ت نے‘‘ دوسرے اشاراتی زبان مسابقہ،2019’’ کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ کے تحت ایک خود مختارادارہ  انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر(آئی ایس ایل آر ٹی سی)کے ذریعے اشاراتی زبان کا دن منایا گیا۔اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت مہمان خصوصی تھے، جبکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزرائے مملکت جناب کرشن پال گرجر اور جناب رتن لال کٹاریہ مہمانان اعزازی تھے۔علاوہ ازیں اس موقع پر معذور افراد کو با اختیار بنانے سے متعلق محکمےکی سیکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملن ، معذور بااختیار بنانے کے محکمے کے سیکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگراموں اور پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ان پرفارمنسز میں آئی ایس ایل آر ٹی سی کے طلباء اور اساتذہ کے ذریعے آئی ایس ایل میں ڈرامے اور گانے کا پیش کیا جانا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سماعت سے محروم بچوں کو ایوارڈز بھی تفویض کیا گیا۔

اقوام متحدہ 23 ستمبر کو اشاراتی زبان کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔19 دسمبر 2017ء کی تاریخ کو اقوام متحدہ کی اسمبلی کے ذریعے اس دن کو باقاعدہ طورپر تسلیم کیا گیا۔اس سال کے یوم اشاراتی زبان کا مرکزی خیال ‘‘سبھی کے لئے اشاراتی زبان کے حقوق’’ہے۔یوم اشاراتی زبان منانے کا مقصد اشاراتی زبان کے تئیں بیداری بڑھانا اور ملک کے ہر ایک فرد تک اشاراتی زبان کو پہنچانا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ حکومت ہند تمام دویانگ جنوں  یعنی معذور افراد اصل دھارے میں لانے کے تئیں عہد بند ہے۔ انہوں نے آئی ایس ایل آر ٹی سی کی 6000اشاراتی زبان کے الفاظ پر مشتمل ایک ڈکشنری تیار کرنے کے لئے تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ 2020ء تک اس ڈکشنری میں مزید 4000نئے اشاراتی الفاظ کا اضافہ کیا جائے گا۔اشاراتی زبانوں کی ایک قدیم تاریخ ہے اور موجودہ عہد میں اس کو ایک جدید طریقہ کار سے تیار کیا جارہا ہے۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان اشاراتی زبانوں میں یکسانیت لانے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے دویانگ جن کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی وزارت کے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔

اپنے خطاب میں جناب کرشن پال گرجر نے کہا کہ اشاراتی زبانیں سماعت سے محروم افراد کے درمیان ترسیل و ابلاغ کا وسیلہ ہیں۔یہاں تک کہ قدیم عہد میں جب صوتی زبانیں تیار نہیں کی گئی تھیں، لوگ اشاراتی زبانوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کیا کرتے تھے۔

اپنے خطاب میں جناب رتن لال کٹاریہ نے کہا کہ اشاراتی زبانیں بیش قیمت اور مالا مال زبانیں ہیں۔جب ہم اشاراتی زبانوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو ہم ان زبانوں کے ملکوں کی تہذیب و ثقافت کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔انہوں نے سماج سے محروم افراد کے لئے قابل تعریف خدمات انجام دینے کے لئے آئی ایس ایل آر ٹی سی کی کوششوں کو سراہا۔

اس پروگرام کے دوران دوسرے ہندوستانی اشاراتی زبان مسابقہ 2019ء کے فاتحین کے لئے ایوارڈ کی تقسیم کے لئے ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔مسابقے کے لئے دہلی-این سی آر میں تعلیم حاصل کررہے سماعت سے محروم طلباء  سے  ہندوستانی اشاراتی زبان میں لطائف ، کہانیاں اور مضامین مدعو کئے گئے تھے۔طلباء نے اپنے لطائف، کہانیوں اور مضامین کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور معلومات کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے ہندوستانی اشاراتی زبان مسابقہ 2019ء کے فاتحین

رینک

نام

جماعت

اسکول

اے 1، شعبہ:لطیفہ گوئی

زمرہ:چوتھی جماعت سے لے کر 5ویں جماعت تک

پہلا

بٹو

پانچویں

ماتا بھگونتی چڈھا نکیتن ، نوئیڈا

دوسرا

اگوشی منڈل

چوتھی

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

تیسرا

آیوش شرما

پانچویں

نوئیڈا ڈیف سوسائٹی، نویڈا

اے 2، شعبہ:لطیفہ گوئی

زمرہ:9ویں جماعت سے 12ہویں جماعت تک

پہلا

نشانت

10ویں

گورنمنٹ لیڈی نوائس سینئر سیکنڈری اسکول، فار ڈیف، دہلی

دوسرا

آکاش

10ویں

گورنمنٹ لیڈی نوائس سینئر سیکنڈری اسکول، فار ڈیف، دہلی

تیسرا

نیرو

10ویں

گورنمنٹ لیڈی نوائس سینئر سیکنڈری اسکول، فار ڈیف، دہلی

بی 1،شعبہ:داستان گوئی

زمرہ:پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک

پہلا

امن یادو

اول

گورنمنٹ سیکنڈری اسکول فار دی ڈیف، کالکاجی

دوسرا

جیت سنگھ

اول

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

تیسرا

انِکت

دوئم

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

بی 1،شعبہ:داستان گوئی                                                                  چوتھی جماعت سے پانچویں جماعت تک 

پہلا

گورو کمار

چوتھی

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

دوسرا

فوزیہ

پانچویں

امرجیوتی اسکول، دہلی

تیسرا

پوجا شرما

چوتھی

امرجیوتی اسکول، دہلی

سی، شعبہ نقالی                                                                                                                                زمرہ :جماعت چھٹی سے آٹھویں جماعت

پہلا

اُدے کمار

آٹھویں

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، سونی پت

دوسرا

کیشو کمار

ساتویں

امر جیوتی اسکول، دہلی

تیسرا

امر سنگھ

آٹھویں

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

ڈی1، شعبہ: مضمون نویسی                                                                                                      زمرہ: چھٹی جماعت سے آٹھیوں جماعت

پہلا

نرچرا

ساتویں

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے فلاحی مرکز، گروگرام

دوسرا

مانسی

آٹھویں

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے ایم پی کے فلاحی مرکز، کرنال

تیسرا

گڑیا

آٹھویں

اکشے پرتشٹھان، دہلی

ڈی 2، شعبہ:مضمون نویسی                                                                                                      زمرہ: 9ویں سے 12ویں جماعت

پہلا

ونے کمار

10ویں

گورنمنٹ لیڈی نوائس سینئر سیکنڈری اسکول، فار ڈیف، دہلی

دوسرا

پریرنا ناگ

11ویں

بلونت رائے مہتا ودیا بھون ، اے ایس ایم اے، دہلی

تیسرا

شویتا بھاٹیا

11ویں

این آئی او ایس

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/DSC_9706SY3H.JPG

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More