نئی دہلی۔ ڈی آر ڈی او نے 8 اگست 2017 کو ملک میں تیار کردہ تھرڈ جنریشن ٹینک شکن گائڈیڈ میزائل (اے ٹی جی ایم) ناگ کی پرواز کا راجستھان کے دو مختلف حدود میں دو بار کامیاب تجربہ کیا ۔
اے ٹی جی ایم نے مسلح افواج کی منشا کے مطابق زبردست درستگی کے ساتھ مختلف حدود میں کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔
ان دو کامیاب پروازوں کے تجربے ، اور اس سے قبل جون میں کئے گئے تجربہ سے لانچر سسٹم این اے ایم آئی سی اے کے ساتھ ناگ اے ٹی جی ایم کی مکمل فعالیت قائم ہوگئی ہے اور ناگ میزائل کے کامیاب تجربوں کی تکمیل ہوگئی ہے ۔